Book Name:Allah Walon Ki Seerat

شدّت ہے،ان تمام اَعذار(Excuses) کے باوُجُود بھی خواہش یہی ہے کہ مزید کچھ نیکیاں کرلی جائیں جبکہ دوسری طرف لوگوں کی کثیر تعداد اپنی زندگی طرح طرح کے فضول کاموں میں برباد کر رہی ہے،٭ بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ہر قدم دِین اور شریعت کی اِتّباع میں اُٹھاتے جب کہ اب دِین و شریعت پر عمل کرنے سے جی چرایا جارہا ہے،٭بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن فرض و واجب کے ساتھ ساتھ سُنّت اور مُسْتَحَب کی بھی زبردست پابندی فرماتے تھے جبکہ نادان  لوگ فرائض و واجبات سے بھی غافل ہیں، ٭اللہ پاک کے یہ نیک بندے آخری دَم تک نیکیاں کمانے کی دُھن میں مگن رہتے جبکہ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جواپنی  ساری زندگی غفلت میں  گُزار کر بُڑھاپے میں بھی نیکیوں کی طرف مائل نہیں ہوتے،٭ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کئی سالوں تک عشاء کے وضو سے فجر کی نمازیں ادا کیا کرتے تھے جبکہ ایک تعداد ہے ،جسےفجر میں جاگنے کی توفیق ہی نہیں ملتی ،٭ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن پیارے آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں  کے دیوانے ہوتے ہیں جبکہ کئی لوگ فیشن کے  دیوانے،دنیا کی رنگینیوں کے مَستانےہیں،٭ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نہ صرف خود نیکیاں کرتے ہیں بلکہ دوسروں تک بھی نیکی کی دعوت  پہنچاتے ہیں  جبکہ کئی لوگ سارا  دن گناہوں میں مشغول  رہتے  ہیں بلکہ مَعَاذَ اللہ دوسروں کو بھی گناہوں  کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔ اے کاش! سب مسلمان نیک بن جائیں، اے کاش!سب مسلمان اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلنے والے بن جائیں۔ اے کا ش!سب مسلمانوں کو بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی طرح فکرِ آخرت نصیب ہو جائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ذکر کی برکتیں