Book Name:Allah Walon Ki Seerat

مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

بات چیت کرنے کے اہم مدنی پھول

پیاری پیاری اسلامی  بہنو!آئیے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’ 101 مَدَنی پھول‘‘سے  بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتی ہیں:٭مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔٭ اسلامی بہنوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑوں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔٭چِلاّ چِلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔ ٭ چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔ ٭بات چیت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا، اُنگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں انگلی ڈالنا، تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں۔٭جب تک ایک اسلامی بہن بات کررہی ہو ، اطمینان سے سنئے، بات کاٹنے سے بچئے نیزدورانِ گفتگو قہقہہ لگانے سے بچئے کہ قہقہہ لگانا سنت سے ثابت نہیں۔بات کرتے وقت ہمیشہ یاد رکھئے کہ زیادہ باتیں کرنے سے ہیبت جاتی رہتی ہے۔٭کسی سے جب بات چیت کی جائے تو اس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مخاطب کے ظَرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے۔٭بَدزَبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اجتناب کرتی رہئے اور یاد


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵