Book Name:Allah Walon Ki Seerat

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اللہ پاک کے نیک بندوں کی زندگیوں میں ہمارے لیےسیکھنے کی بے شمار باتیں ہیں،یہ پاکیزہ خوبیوں والے لوگ ہر وَقْت اپنے مالکِ حقیقی کی رِضا کی کوشش میں ہوتے ہیں،یہ مقدس لوگ دنیا میں حقیقتاً ایک مسافر (Traveller)کی سی زندگی گزارتے ہیں اور ہمیشہ آخرت کو سامنےرکھتے ہیں،جس طرح کوئی دنیا میں مشغول رہنے والا اپنی دنیا کو بہتر سے بہترین کرنے کے لیےفکر مند رہتا ہے،اللہ پاک کےیہ نیک بندے اس سےکہیں زیادہ اپنی آخرت کی بہتری کےلیے مصروفِ عمل ہوتے ہیں، یہ لوگ اپنی زندگیاں اس انداز سے گزارتے ہیں کہ بعد والوں کے لیے ان کا ذکر کرنا بھی اللہ پاک کی رحمتیں پانے کا سبب بن جاتا ہے۔اللہ  پاک ان کے تذکروں میں ایسی تاثیر رکھ دیتا ہے کہ صرف ان کے ذِکْرکی بَرَکت سےدلوں کی دنیا بدلنے لگتی ہے، ان کے ذکر کی بَرَکت سے ہی لوگوں کی کایا پلٹنےلگتی ہے۔ان کے ذِکْرکی بَرَکت سےدِلوں کی صفائی ہوتی ہے،ان کے ذِکْرکی بَرَکت سے رُوحکوتازگی نصیب ہوتی ہے،ان کے ذِکْرکی بَرَکت سے فکر ونظر کو کشادگی ملتی ہے، ان کے ذِکْرکی بَرَکت سےعمل کی رغبت ملتی ہے، ان کے ذِکْرکی بَرَکت سے دلوں میں پرہیزگاری کا نُور داخل ہوتا ہے، ان کے ذِکْرکی روشنی دِل و دِماغ کو زِندہ کر دیتی ہے،ان کے ذِکْر کی بَرَکت سے ربِّ کریم  کی پہچان نصیب ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!انہی نیک عادت بزرگوں میں سے ایک مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مَدَنی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ بھی ہیں۔آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کے بارے میں سنتی ہیں۔ پہلے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مُخْتَصَر تعارُف ملاحظہ کیجئے:

مفتیِ دعوتِ اسلامیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

       ٭آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا نام’’محمدفاروق“ہے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی وِلادت26اگست1976 کو رَمَضَانُ المبارَک کے مہینے میں لاڑکانہ،سندھ میں ہوئی۔٭ابتدائی تعلیم اور حفظِ قرآن حیدرآباد،سندھ