Book Name:Allah Walon Ki Seerat

عَلَیْہ نے اس دنیا سےپردہ فرمایا۔(مفتی دعوتِ اسلامی،ص۵۷ ملخصاً) ٭ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی نمازِ جنازہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عَالَمی مَدَنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پیرومرشِد،اَمیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پڑھائی۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مزارِ مبارَک صحرائے مدینہ،ٹُول پلازہ کراچی میں ہے۔)مفتی دعوتِ اسلامی،ص۶۱تا۶۵ملخصاًو ملتقطا)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

مفتیِ دعوتِ اسلامی کی نرمی

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ابھی ہم نے مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مَدَنی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کی سیرت کے متعلق سنا، جسے سن کر یہ بات ظاہر ہوجاتی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی پوری زندگی شریعت و سُنّت کی پیروی سے معمور تھی۔ وہ خوبیاں جو بزرگوں کی زندگیوں کا حصہ تھیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی زندگی بھی انہی خوبیوں سے معمور نظر آتی ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بہترین خوبیوں میں سے ایک بہت ہی پیاری خوبی”نرمی(Softness)بھی ہے۔ آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کا مطالعہ کرنے سے یوں لگتا ہے جیسے نرمی کُوٹ کُوٹ کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی طبیعت میں بھری ہوئی تھی۔ ہر ایک سے نرمی سے پیش آنا اورہر کام میں نرمی کا مظاہرہ کرنا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی طبیعت کا حصہ تھا،چنانچہ

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی والدَہ ٔمحترمہ کا بیان ہے:ہم نے ان کو کبھی غصّہ کرتے نہیں دیکھا،نہ بہن، بھائیوں پر، نہ اپنی بچی کی امّی پر غصّہ کرتے، ہمیشہ نرمی سے گفتگو فرماتے تھے۔(مفتیِ دعوتِ اسلامی، ص۳۸)

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے ساتھ سُنّتوں کی خدمت کرنےوالے ایک مفتی صاحب کا بیان ہے: مفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں پر بہت زیادہ شفقت فرماتے،دوسروں کی بھلائی