Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

      اےعاشقانِ امامِ حسین !اگرہم بھیاللہ ورسولصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےاَحکام کےمطابق  زندگی گزارنے،نماز،روزہ اورنفل عبادات کی پابندی کرنےاور امامِ حسین  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی سیرت پرعمل کاجذبہ بڑھانا چاہتے ہیں توآج ہی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ  ہو جائیےاوراپناکچھ نہ کچھ وقت نکال  کرذیلی حلقےکے12مدنی کاموں میں سےکسی ایک مدنی کام کی ذمہ داری لے لیجئے۔ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام”بعدِ فجرمدنی حلقہ“بھی ہے۔ جس میں نمازِفجر  کی جماعت سے فراغت کےبعددعوتِ اسلامی کےتحت قائم کئی مساجدمیں روزانہ (3) آیات کی تلاوت مع ترجَمۂ کنز الایمان اورتفسیرخزائنُ العرفان،تفسیرنُورالعرفان یاتفسیرصِرَاطُ الجِنَان، درسِ فیضانِ سُنَّت،منظوم شجرۂ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ پڑھنے اور سننے کا معمول ہوتا ہے۔

       12مدنی کاموں میں سے اس مدنی کام ’’بعدِ فجر مدنی حلقہ ‘‘ کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئےمکتبۃ المدینہ کےرسالے’’بعد ِفجرمدنی حلقہ ‘‘ کامطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃُ الْمدینہ کےبستےپردستیاب ہونےکےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔اس رسالےمیں آپ پڑھ سکیں گے۔

      ٭بعد ِفجرمدنی حلقہ کسے کہتےہیں؟٭مدنی حلقہ لگانےکاطریقہ٭اسلاف کےمدنی حلقے٭مدنی حلقےکےمعمولات کی وضاحت٭فیضانِ سنّت کے متعلق  مفیدباتیں٭شجرہ شریف پڑھنےکی برکتیں ٭دعاکےفوائد٭اِشراق وچاشت کی برکتیں ٭مدنی حلقہ لگانے کےفوائد اور٭مدنی حلقہ لگانےکی چند احتیاطیں  وغیرہ

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ٭ مَدَنی حلقے کی بَرَکت سے مسجِد میں بیٹھنے کا ثَواب حاصِل ہوتا ہے۔٭بعدِ فجر مَدَنی حلقے کی بَرَکت سے تِلاوتِ قُرآن کرنےاورسُننے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے۔٭بعدِ فجر مَدَنی حلقہ قُرآنِ کریم