Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! اسلامی سال کے آخری مہینے ذوالحجہ کے آخری ایام ہیں،  عنقریب ماہِ محرم الحرام کا چاند اپنی روشنی بکھیرے گااور ہم نئے اسلامی سال میں داخل ہوجائیں  گی ۔ ماہِ محرم الحرام کو اور بھی کئی نسبتیں حاصل ہیں لیکن اس کی یکم یعنی پہلی تاریخ کو  اَمِیْرُالمؤمنین حَضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے نسبت ہے۔ اسی مناسبت سے آج ہم حضرت عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی شان سے متعلق بیان سننے کی سعادت حاصل کریں  گی ۔ اس کے ساتھ کئی مدنی پھول بھی ضمناً پیش کئے جائیں گے۔ اللہکرے کہ ہم سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سننے کی سعادت حاصل کرنے وا لی  بن جائیں۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم      

       آئیے! سب سے پہلے ایک حکایت سنتی  ہیں:

حق وصداقت کے امین کا جنتی محل