Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam

اور عدل و انصاف کا دور تھا،٭ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  علم وحکمت کے چراغ تھے،٭ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  اسلام کا فخر (Proud)تھے،٭ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ایک ناقابلِ فراموش شخصیت تھے، ٭حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ اللہ پاک  ہمیں بھی آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

       حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی خصوصیات اور خدمات اتنی ہیں جن کا شمار نہیں کیا جاسکتا، اس کے مُتَعلِّق مزید معلومات  کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب”فیضانِ  فاروق اعظم“  کا مُطالَعہ کرنا اِنتہائی مُفید ہے۔آج ہی اس کتاب کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالَعہ کیجئے اور  دوسری اسلامی بہنو ں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

فضائلِ عمر بزبانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

       اَمِیْرُالمؤمنین حَضرت  عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی عظمت و شان کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ان خوش نصیب صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں شامل ہیں جن کی فضیلت اور شان پر مُتَعَدَّد فَرامینِ رسول مَوجُود  ہیں۔اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی ہے کہ اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو بارگاہِ رسالت سے بے شمار ایسے فضائل عطا ہوئے  جن میں کوئی آپ کا شریک  نہیں ہے۔ آئیے! ہم بھی ان کے فضائل میں سے کچھ سنتی  ہیں:

      ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےحضرت عمررَضِیَ اللہُ عَنْہکو خود علم عطا فرمایا۔([1])٭ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے دورِ خلافت کی قوت کو بیان فرمایا۔([2]) ٭ رَسُولُاللہ


 

 



[1] (بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ۲/۵۲۵، حدیث: ۳۶۸۱ملخصاً)

[2] (بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ۲/۵۲۵، حدیث: ۳۶۸۲ ملخصاً)