Book Name:Seerat-e-Usman-e-Ghani

قِیمتی وَقْت برباد کرتی ہیں بلکہ بعض تو مَعَاذَ اللہ نمازِ فجر کے وَقْت غفلت کی نیندسوجاتی  ہوں گی ۔ بعض نادان موبائل و انٹرنیٹ استعمال کرنے میں اس قدر مشغول ہوجاتی ہیں کہ انہیں وَقْت کا پتا ہی نہیں چل پاتا ، آہ!فرائض و واجبات کی ادائیگی ، نفل عبادات کی بجاآوری ، نماز کی ادائیگی اور تلاوتِ قرآن کرنے کے حوالے سے اِنتہائی غفلت و سُستی کا عالَمہے۔ آئیے!اپنے اندر عبادت و تلاوت کا ذوق و شوق بیدار کرنے کے لئے 2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے اور عبادات و تلاوت کرنے کی عادت بنائیے ، چنانچہ

(1)ارشاد فرمایا : اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : اے انسان!تُو میری عبادت کے لئے فارغ ہوجا میں  تیرا سینہ مالداری سے بھر دُوں  گا اور تیری محتاجی کا دروازہ بند کر دوں  گا ، اگر تُو ایسانہیں  کرے گا تو میں  تیرے دونوں  ہاتھ مصروفیات سے بھر دوں  گا اور تیری محتاجی کا دروازہ بند نہیں  کروں  گا۔

(ترمذی ،  کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع ،  ۳۰-باب ،   ۴ / ۲۱۱ ، حدیث :  ۲۴۷۴)

(2)ارشاد فرمایا : بے شک لوگوں میں سے کچھاللہ والےہیں۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی ، یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!وہ کون لوگ ہیں؟فرمایا : قرآن پڑھنے والے کہ یہی لوگ اللہ والے اورخاص لوگوں میں شامل ہیں۔  (ابنِ ماجہ ، کتاب السنۃ ، باب فی فضل من تعلم القرآن وعلمہ ، ۱ /  ۱۴۰ ، رقم :  ۲۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کاعشقِ رسول

پیاری پیاری اسلامی بہنو!عشقِ رسول ایک ایساخزانہ ہے جسے یہ خزانہ عطا ہوجاتا ہے اس کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں ، اگر ہم امیرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی سیرتِ