Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani Ki Shan

میں داخل ہوں گے جن پر جَہنَّم واجب ہو چکی ہو گی۔“ (ابن عساکر،عثمان بن عفان، ۳۹/۱۲۲، حدیث:۷۹۱۶)

4۔ ارشاد فرمایا:’’ میری امت میں سب سے زیادہ پیکرشرم و حیا اور معزز ومکرم عثمان بن عفان ہیں۔‘‘ (مسندالفردوس ،۱/۲۵۰،حدیث: ۱۷۹۰)

5۔ ارشاد فرمایا:’’ میری امت میں سب سے زیادہ با حیا انسان عثمان بن عفان ہیں۔‘‘

(مستدرک ، کتاب معرفۃ الصحابۃ ،باب حبر ھذہ الامۃ عبد اللہ بن عباس ،۴/۶۸۹،الحدیث:۶۳۳۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی عبادات

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عَنْہ کے بارے میں سن رہی تھیں۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی پاکیزہ سیرت کا ایک روشن پہلو یہ بھی  تھا کہ آپ ساری ساری رات سجدہ وقیام میں گزار دیا کرتے، کبھی آپ کی راتیں کبھی  تلاوتِ قرآن میں کٹتیں تو کبھی سجود و قیام کی لذتیں پاتے بیت جاتیں۔آئیے حصولِ ترغیب کے لیے ہم اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کے شوقِ عبادت وتلا وت کے واقعات سنتی ہیں:

1۔ حضرت سیِّدُنازبیربن عبدُاللہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان رَضِیَ اللہ عَنْہہمیشہ رو زہ رکھتے اورابتدائی رات میں کچھ آرام کرکے پھر ساری رات عبادت میں بسر کرتے۔(مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب صلاۃ التطوع۔۔۔الخ،باب من کان یامر…الخ،۲/۱۷۳، حدیث:۶)

2۔ جب اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کو شہید کیا گیا تو آپ کی زوجہ نے قاتلوں سے فرمایا:”تم نے اس شخص کوشہید کیاہے ، جو ساری رات عبادت کرتے اور ایک رکعت میں