Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani Ki Shan
حضرت مولانامفتی سیدغلام مُعِینُ الدِّین نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکابیان ہے11:00بجےکاوقت تھا، کمرے میں میرےاورحضرت کےسواکوئی نہ تھا،تھوڑی دیرمجھ سےگفتگوفرمائی،اس کےبعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ خاموش ہوگئے کچھ دیرکےبعد فرمانےلگے میرا بازو دباؤ،چنانچِہ میں بیٹھ کر بازو اورکمردبانےلگا، دیکھاکہ کچھ فرمارہےہیں اورچہرہ پربےحدپسینہ(Sweat)ہے،میں نےرومال سے چہرے کا پسینہ خشک کیا،آپ نےنظراٹھاکر میری طرف دیکھا،پھرآواز سےکلمہ طیبہ:لآاِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہ۔پڑھناشروع کیا،کلمہ شریف پڑھتےہوئے،19ذُوالحجۃ الحرام ۱۳۶۷ ھ کواس دُنیا سےرُخصَت ہوگئے۔جامعہ نعیمیہ(مرادآباد ہند)کی مسجدکےبائیں گوشےمیں آپ کی آخری آرام گاہ ہے۔ حضرت صَدرُالاَفَاضِلرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کےلیے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”تذکرۂ صدرالافاضل“ ہدیۃً حاصل کیجئے اور مطالعہ فرمائیے۔
اسی ماہِ ذوالحجہ کی 14 تاریخ کوشیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے والدِ گرامی حاجی عبدالرحمٰن قادری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا بھی یوم ہے۔ ان کو بھی خوب خوب ایصالِ ثواب کیجئے، اللہپاک ہمارے تمام بزرگانِ دین پر رحمت فرمائے اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور مسواک کی سنتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں۔رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے