Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani Ki Shan

اور اعلیٰ ہیں۔ ٭یہی وہ ہستیاں ہیں جن کے اوصافِ حمیدہ خود ربِّ کریم نے قرآن میں بیان فرمائے۔ ٭یہی وہ ہستیاں ہیں کہ احادیثِ طیّبہ میں ان کی شانیں بیان کی گئی ہیں۔ ٭یہی وہ ہستیاں ہیںجنہیں اللہ پاک نے اپنے محبوبِ پاک عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کی رفاقت کے لیےمنتخب فرمایا۔٭یہی وہ ہستیاں ہیں جنہیں سب سے پہلے تبلیغِ اسلام کی سعادتیں ملیں۔٭یہی وہ ہستیاں ہیںجنہوں نےدِینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کےلیے کُفّار کے ظلم و ستم کو برداشت کیا۔٭یہی وہ ہستیاں ہیںجن کی ان تھک کوششوں سے پرچمِ اسلام پورے عالم میں سربلند ہوگیا۔ ٭یہی وہ ہستیاں ہیںجنہوں نے دین کی تبلیغ کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا۔  ٭یہی وہ ہستیاں ہیںجنہوں نےابتدائے اسلام کے مشکل ماحول میں بھوک پیاس برداشت کرکے، پیٹ پر پتھر باندھ کر، قریبی رشتہ داروں کی دشمنیاں مول لے کر اور ان سے جنگیں لڑ کر  بھی پرچمِ اسلام کو سربلند رکھا۔       ٭یہی وہ ہستیاں ہیںجن کی اَن تھک محنتوں اور لازوال(Unforgettable) قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اللہ  پاک اور اس کے پیارے رسول عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نام لیوا ہیں، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سمیت تمام صحابَۂ کرام سے محبت کریں اور ان کی محبت اپنی اولاد کو بھی سکھائیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی شان

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عثمان غنی کی سیرت رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے مُتَعلِّق سن رہی تھیں، حَضرتِ سَیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی خدمات کا کون اندازہ کر سکتا ہے،دین کی خاطر جو قربانیاں آپ نے دیں وہ آپ ہی کا حصہ ہے۔  ٭حَضرتِ سَیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  اُن خوش نصیب صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  میں شامل ہیں جو شروعِ اسلام میں ایمان لائے تھے،٭حَضرتِ