Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani Ki Shan

احادیثِ کریمہ اور شانِ عثمانِ غنی

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! اتباعِ رسول کی بڑی برکتیں ہیں، کاش! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کے صدقے  ہم بھی کامل اتباعِ رسول کرنے والیاں بن جائیں۔

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! عُموماً دیکھا جاتا ہے کہ ایک غلام تو اپنے آقا کی عنایتوں اور اس کے لُطف وکرم کے سبب اس کی تعریف (Praise) کرتا رہتاہے۔ لیکن کمال یہ ہے کہ جب آقا بھی  اپنے غُلام کی خُوبیوں پر اس کی تعریف کرے، حضرت سَیّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا شُمار بھی ان خُوش نصیب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں ہوتا ہے کہ جن کے حق میں حُضُورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لَبہائےمبارکہ نے کئی بار جُنْبِشْ فرمائی ،کبھی  آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو دربارِ رسالت  عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ سے  جَنَّت کامُژدہ عطاہوا، تو کبھی آپ کومیٹھےمُصْطَفٰے، شہنشاہِ دوسرا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاپناجَنَّتی رفیق قَراردیا،کبھی آپ کو کامل حَیا کی سَنَد عطا فرمائی  تو کبھی آپ کی شَفاعت کے ذَرِیْعے لوگوں کے جَنَّت پانے کا اعلان فرمایا۔حضور نبی کریم، رسولِ رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نےآپ کی شان میں جوتعریفی کلمات ارشاد فرمائے۔آیئے ان میں سے  5 فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سنتی ہیں:   

1۔ ارشاد فرمایا: ”عُثمان مجھ سے ہے اور میں عُثمان سے ہوں۔“(ابن عساکر،عثمان بن عفان،۳۹/۱۰۲،حدیث:۷۸۷۸)

2۔ ارشاد فرمایا:”جَنَّت میں ہر نبی کا ایک رفیق ہوگااور میرے رفیق عُثمان بن عَفّان ہیں۔“ (ابن عساکر،عثمان بن عفان،۳۹/۱۰۴،حدیث:۷۸۸۱)

3۔ ارشاد فرمایا: ”بروزِ قِیامت عُثمان کی شفاعت سے سَتّر ہزار (70000) ایسےآدمی بِلاحساب جَنَّت