Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

پیاری پیاری اسلامی بہنو! یاد رکھئے!شہرِ محبوب یعنی مَکَّۂ مُکَرَّمَہ میں فضیلت و بَرَکت والے بہت سے مقامات موجود ہیں مگر ان سب میں کعبے شریف کو سب سے زیادہ فضیلت حاصل ہے۔ آئیے !بَرَکت حاصل کرنے کے لئےخانَۂ کعبہ کی شان و عظمت ملاحظہ کیجئے،چنانچہ

کعبہ سونے کی زنجیروں میں باندھ کر مَحْشر میں لایا جائے گا

حضرت سَیِّدُنا وَہْب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:تَورات شریف میں ہے:اللہ پاک قِیامت کے دن اپنے 7لاکھ مُقرَّب فرِشتوں کو بھیجے گا جن میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں سونے کی ایک زَنجیر ہوگی، اللہ پاک فرمائے گا:جاؤ!اورکعبہکو ان زنجیروں میں باندھ کرمَحْشَرکی طرف لے آؤ، فِرِشتے جائیں گے اُسے زنجیروں سے باندھ کر کھینچیں گے اور ایک فِرِشتہ پکارےگا:اے کَعْبَۃُاللہ! چل۔توکعبۂ مبارَکہ کہے گا:میں نہیں چلوں گا جب تک میرا سُوال پورانہ ہو جائے۔آسمان سے ایک فِرِشتہ پکارے گا:توُ سُوال کر!،تو کعبہ شریفاللہ پاک سے  عرض کرے گا:اے اللہ پاک !تُو میرے پڑوس میں دفن کئے گئے مؤمنین کے حق میں میری شَفاعت قَبول فرما۔تو کعبہ شریف ایک آواز سُنے گا: میں نے تیری درخواست قَبول فرمالی۔حضرت سَیِّدُنا وَہْب بن مُنَبِّہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:پھر مکّۂ پاک میں دَفْن ہونے والوں کو اُٹھایا جائے گا جن کے چہرے سفید ہوں گے۔ وہ سب اِحرام کی حالت میں کعبے کے گرد جمع ہو کر تَلْبِیَہ (یعنی لَبَّیْکَ)کہہ رہے ہوں گے۔پھر فرشتے کہیں گے:اے کعبہ!اب چل۔تو وہ کہے گا:میں نہیں چلوں گا،جب تک کہ میری درخواست قَبول ہوجائے۔آسمان سے ایک فِرِشتہ پکارے گا:تُو مانگ، تجھے دیا جائے گا۔تو کعبہ شریف کہے گا:اے اللہ پاک!تیرے گنہگار بندے جو اکٹّھے ہو کر دُور دُور سے میرے پاس آئے۔ انہوں نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کو چھوڑا، اُنہوں نے زِیارت کے شوق اور فرمانبرداری میں نکل کر