Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat
(18)نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے یہاں اپنی حیاتِ ظاہِری کے53برس گزارے۔
(19)حضرت سَیِّدُنا امام مَہْدِی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا ظُہور مکّے شریف میں ہی ہوگا۔(عاشقانِ رسول کی 130حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں،ص۲۰۰ ملخصاً)
پیاری پیاری اسلامی بہنو! مکۂ پاک کی حاضِری کی تڑپ اپنے اندر پیدا کرنے کا ذریعہ یہ بھی ہے کہ ہم بزرگان ِدین رَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرت کا مُطَالَعَہ کریں کیونکہ یہ حضرات مکّے مدینے کی سرزمین سے سچّی عقیدت و مَحَبَّت فرمایا کرتے تھے،اِن مقامات سے اِن کی مَحَبَّت کا اندازہ اِس بات سے لگائیے کہ بعض بزرگوں کا یہ معمول تھا کہ وہ کسی اور ملک یا شہر کے رہائشی ہونے کے باوُجود بھی مَکَّۂ پاک کےفُیوض و بَرَکات حاصِل کرنے کی غَرض سے زندگی(Life) کا کثیر حِصَّہ شہرِ محبوب کی خوشبودار و خوش گوار فضاؤں میں سانسیں لیتے گزارا کرتے اور ہر سال اِسْتِقامت کے ساتھ بَیْتُ اللہ شریف کے حج کی سعادت سے بھی فیضیاب ہوتے۔اللہ کریم ان اللہ والوں کے صدقے میں ہمیں بھی زیارتِ مکہ و مدینہ کی نعمت سے مالا مال فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])