Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

     موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہ آج کے اس ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم مصیبتوں پر صبرکے تعلق سے نصیحت کے مَدَنی پھولوں سے آراستہ واقعات و حکایات، احادیث اور دیگر اہم مَدَنی پھول سُنیں گی۔آئیے!پہلے ایک ایمان افروز واقعہ سنتی  ہیں،چنانچہ

حضرت سیدناایوب عَلَیْہِ السَّلامکا امتحان

حضرت سیدنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَام حضرت سیدنا اسحاق عَلَیْہِ السَّلَامکی اولاد میں سے ہیں،آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی والِدہ حضرت سیدنا لوط عَلَیْہِ السَّلَامکے خاندان سے ہیں۔اللّٰہ پاک نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ہر طرح کی نعمتیں  عطا فرمائی تھیں،صورت کا حُسن،اولاد کی کثرت اور مال کی کشادگی بھی عطا ہوئی تھی۔ اللّٰہ کریم نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کوآزمائش میں مُبْتَلاکیا،چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد مکان گرنے سے دب کر مر گئی، تمام جانور جس میں ہزارہا اونٹ اور بکریاں تھیں ،سب مر گئے ۔ تمام کھیتیاں اور باغات برباد ہو گئے