Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

العرفان،پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲)٭شُکْر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔(شکر کے فضائل ،ص۱۲)٭شُکْر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔( شکر کے فضائل،ص۱۲)٭شُکْراللہ والوں کی عادت ہے۔(شکر کے فضائل ،ص۱۲)٭شُکْر اللہ پاک کی نافرمانی کو چھوڑنا ہے۔(شکر کے فضائل،ص۱۲ ملخصا)٭نعمت ملنے  پر اللہ  کریم کا شُکْر ادا کرنے کی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔(صراط الجنان ،۴/۴۰۶)٭عبادت بغیر شُکْر کے مکمل نہیں ہوتی۔(بیضاوی،۱/۴۴۹،  پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲) حضرت سَیِّدُناابو سلیمان واسطی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرنے سے دل میں اس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے۔(تاریخ مدینہ ابن عساکر،۳۶ /۳۳۴، حدیث: ۴۱۳۳)٭حضرت سَیِّدُنا عمر بن عبد العزیز رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو شکر کے ذریعے محفوظ کرلو۔(حلیۃ الاولیا،۵/۳۷۴، حدیث: ۷۴۵۵) ،٭حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سَیِّدُنا امام محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: دل کا شُکْر یہ ہے کہ نعمت کے ساتھ بھلائی اور نیکی کا ارادہ کیا جائے، ٭ زبان کا شُکْر یہ ہے کہ اس نعمت پر اللہ پاک کی حمد وثنا کی جائے،٭باقی اَعضاء کا شُکْر یہ ہے کہاللہ  کریم کی نعمتوں کواللہ پاک کی عبادت میں خرچ کیا جائے اور ان نعمتوں کواللہ پاک کی نافرمانی میں صرف ہونے سے بچایا جائے،٭آنکھوں کا شُکْر یہ ہے کہ کسی مسلمان کا عیب دیکھے تو اس پر پردہ ڈالے۔(احیاء العلوم،کتاب الصبروالشکر،الرکن الاول ،بیان فضیلۃ الشکر، ۴/۱۰۳۔ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد