Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

کوئی گناہ نہیں؟کیازکوٰۃ فرض ہونے کے باوجود ادا نہ کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاوالدین کی نافرمانی کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیا سُود کالیَن دَین کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیا یتیم کا مال ظلماً کھانا کوئی گناہ نہیں؟کیاجھو ٹ اوردھوکے کا سہارالےکرکسی کو نقصان پہنچانا کوئی گناہ نہیں؟ کیازکوٰۃ کے مال میں دھوکہ بازی کرکے اپنی آخرت کو بربادکرنا کوئی گناہ نہیں؟ کیاخودکشی کرکے اپنی جان کو ہمیشہ کے لیے ہَلاکت میں ڈالنا کوئی گناہ نہیں؟کیاعورتوں کا مَردوں کی طرح فیشن اِختیارکرنا کوئی گناہ نہیں؟کیا پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا کوئی گناہ نہیں؟کیادکھلاوا کرکے اپنے نیک اعمال کو ضائع کر دینا کوئی گناہ نہیں؟کیا دوسروں  کی چُھپی ہوئی باتیں سُننا کوئی گناہ نہیں؟کیاعورت کا شوہر کی نافرمانی کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیااپنے محرم رِشتہ داروں سےبِلاعذرِ شرعی تعلقات ختم کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاچُغلی کے ذریعےمحبتوں کو چُرالینا کوئی گناہ نہیں؟کیا نوحہ کرنا کسی کےمرنے پرچیخنا چلّانا کپڑے پھاڑنا بال نوچنا سینہ پیٹنا اور ناشکری کے کلمات زبان پر لانا کوئی گناہ نہیں؟کیاکسی اسلامی بہن کو بِلاعذرِ شرعی تکلیف دینااور بُرا بھلا کہنا کوئی گناہ نہیں؟کیا اولیاءُ اللہ سے دُشمنی رکھنا کوئی گناہ نہیں؟ مَعَاذَاللہکیا صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بارے میں بکواساتکرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاکسی اسلامی بہن کے بارے میں کِینہ(یعنی دل میں دُشمنی چھپاکر)رکھنا کوئی گناہ نہیں؟

پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہاں صرفچندگناہوں کو بیان کیا گیا ہے،اس کے علاوہ اور نہ جانے کتنے گناہ ہوتے ہوں گے،پھربھی ہم کہیں کہ” آخر مجھ سے ایساکون ساگناہ ہواہے جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے۔!“۔اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔اللہ پاک ہماری حالتِ زارپرکرم فرمائے۔اٰمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مصیبتوں پر صبرکا ذہن کیسے بنے؟

پیاری پیاری اسلامی بہنو! یادرکھئے!شکوے شکایات کرنے اور بے صبری کرنے  سے