Book Name:Museebaton Per Sabr Ka Zehin Kaisey Banay

امتحان کے لئے تیّار رَہنا چاہئے،پارہ2سُورَۃُالبَقَرہ کی آیت نمبر214 میں فرمانِ باری ہے:

اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ-

ترجمۂ کنزُالعِرفان:کیا تمہارا یہ گمان ہے کہ جنّت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ابھی تم پر پہلے لوگوں جیسی حالت نہ آئی۔

اِس آیتِ کریمہ کے تَحت صدرُ الاَفاضِل حضرت علامہ مولانا سیِّد مفتی محمد نعیم الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہ فرماتے ہیں:یہ آیت غَزوَۂ اَحزاب کے مُتَعَلِّق نازِل ہوئی(یعنی اُتری)،جہاں مسلمانوں کو سردی اور بھوک وغیرہ کی سخت تکلیفیں پہنچی تھیں۔اس میں انہیں صَبْر کی تلقین فرمائی گئی اور بتایا گیا کہ راہِ خدا میں تکالیف برداشت کرنا قدیم(بہت پہلے)سے خاصانِ خدا(یعنی اللہ پاک کے خاص بندوں)کا معمول رہا ہے،ابھی تو تمہیں پہلوں کی سی تکلیفیں پہنچی بھی نہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شُکْر کے بارے میں مَدَنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!شُکْر کے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)اللہ پاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہکریم کا شُکْر ادا کرے۔(مسلم،کتاب الذکروالدعاء، الخ،باب استحباب حمد اللہ۔۔۔الخ،ص۱۱۲۲،حدیث:۶۹۳۲)(2)تمہیں چاہئے کہ زبانیں ذکر سے اور دل شُکْر سے تَر رکھو۔(شعب الایمان،باب فی محبة اللہ، فصل فی ادامة ذکر اللہ،۱/ ۴۱۹، حدیث:۵۹۰،ملتقطاً) ٭شُکْر اعلیٰ درجے کی عبادت ہے۔(شکر کے فضائل،ص۱۲)٭ اللہ کریم کی نعمتوں پر شُکْر واجب ہے۔(خزائن