Book Name:Lalach Ka Anjaam

ایک چادر میں اُٹھایا اور اُنہیں اُس کی بیٹی کے آگے رکھ دیا،لالچی عَورت اپنی بُوڑھی ماں کی جُدائی کا صَدْمہ برداشت نہ کرسکی اور اس کی بھی موت واقع ہوگئی۔ (المنتظم،ذکر اقوام من القدماء، ۲/۱۶۸، ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!یاد رکھئے!لالچ بُری بَلا ہے،لالچ اِنسان کو اَندھا کردیتا ہے،لالچ عَقْل پر پَردہ ڈال دیتا ہے،لالچ کی نَحوست کےسبب دِل سے خَوْفِ خُدا نکل جاتا ہے،لالچ کی وجہ سے اِنسان  اَپنوں کا دُشمن بن جاتا ہے،لالچ کے سبب بندہ لوگوں کے اِحسانات کو بُھلا دیتا ہے،لالچ انسان کو غِیْبَتوچُغَلی کرنے،دل دکھانے اور بلاوجہ اِلزام لگانے پر اُبھارتا ہے،لالچ فتنوں کو جگاتا ہے،لالچ اچّھے بُرے کی تمیز بُھلادیتا ہے،لالچ اِنسان کو ظُلْم پر اُبھارتا ہے،لالچ بڑوں کے ادب سے مَحروم کروا دیتا ہے،لالچ بَھلائی اورخَیر خواہی کا جذبہ خَتم کردیتا ہے،لالچ اِنسان کو مطلب پَرَسْتی سکھاتا ہے،لالچ اِنسان کے دل سے ہمدردی کا جذبہ نکال دیتا ہے،لالچ دُنیا  وآخرت میں ذِلّت و رُسوائی کا سبب بنتا ہے،لالچ اِنسان کو بے سُکونی میں مُبْتَلا  کردیتا ہے،لالچ اِنسان کو اکیلا کردیتا ہے،لالچ اِنسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا اور لالچ کا اَنجام اِنتہائی بھیانک ہوتا ہے۔اَلْغَرَض لالچ کی تباہ کاریاں اِس قدر زیادہ ہیں کہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔

لہٰذا عقلمندی اِسی میں ہے کہ ہم لالچ اور دوسروں کے مال پر نَظَر رکھنے سے  بچتے ہوئے  قَناعت اور سادَگی کو اپنائیں، یُوں ہماری زندگی(Life) بھی پرسُکون گزرے گی اور دنیا  وآخرت میں بھی ہمیں اِس کی خوب خوب بَرَکتیں نصیب ہوں گی۔بَیان  کردہ حکایت سے یہ مَدَنی پھول بھی مِلا کہ کسی کے خِلاف سازِش کرنے کا نتیجہ بہت ہی بُرا نکلتا ہےکیونکہ جو کسی کے لئےگڑھا کھودتا ہے،آخرکارایک دن وہ خود ہی اُس  گڑھےمیں  گِرجاتا ہے،چنانچہ