Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

اپنی اولاد کی مَدَنی تربیت کا خیال رکھیں،انہیں نماز روزے کا پابند بنائیں اور فرائض و واجبات،حلال و حرام اوربندوں کے حُقُوق وغیرہ کے شرعی اَحْکامات  سے بھی اُنہیں آگاہ کرنے کا انتظام کریں، اس کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اپنے بچوں کو عِلْمِ دِیْن سکھانے کیلئے  درسِ نظامی (یعنی عالِم کورس) کروا دیا جائے تاکہ ہمارےبچے عِلْمِ دِیْن سیکھ کر دوسروں کو سکھائیں اور ہماری اُخروی نجات کا سامان بن سکیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہاس مقصد کی تکمیل کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ قائم ہیں،جامعات المدینہ میں طلبہ و طالبات کو نُورِ عِلْم سے مُنَوَّر کرنے کے ساتھ ساتھ تقویٰ و پرہیزگاری کے انوار سے دلوں کو روشن کرنے کے لیے اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے۔

اَمِیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مَولانا محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ72مَدَنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر  مَدَنی ماہ کے اختتام پر اپنے دَرَجے  کی  ذِمَّہ دارہ کو جمع کرواتی ہیں۔

جامعۃ المدینہ(للبنات)کی مُدرِّسات و طالبات(یعنی پڑھانے والی مَدَنِیَّہ اسلامی بہنیں اورطالبات) دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات میں ہونے والے مَدَنی کاموں میں حصّہ لینے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔اسلامی بہنوں کی عالَمی مجلسِ مشاورت کے تحت اسلامی بہنوں کے8مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ (فیضانِ سُنّت، ص۵۸۹،ملتقطاً)

شیطانی وسوسے اور ان کا علاج

پیاری پیاری اسلامی  بہنو! عِلْمِ دِین  حاصل کرنے کی بَرَکت سے نہ صرف اللہ  پاک راضی ہوتا ہے بلکہ رسولِ بے مثال،بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا بھی حاصل ہوتی