Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِاہلسنّت محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ہمیں اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش میں مگن رہنے کا ذہن دیتے ہوئے یہ مَدَنی مقصد عطا فرمایا ہےکہ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عِلْم دوستی اور عِلْمِ دین عام کرنے کی تڑپ کے نتیجے میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک میں سینکڑوں جامعات المدینہ(للبنین و للبنات)کا قیام عمل میں لایاجاچکا ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں چھ سو دو(602)جامعات المدینہ قائم ہیں جن میں کم و بیش باون ہزار آٹھ سو تینتالیس (52843)طلبہ وطالبات درسِ نظامی(عالِم کورس) کر رہے ہیں جبکہ آٹھ ہزار چھ سو ستانوے(8697)طلبہ و طالبات تعلیم مکمل کرکے سندِ فراغت بھی پاچکے ہیں۔آپ بھی اپنا نام خوش نصیبوں میں داخل کروائیے اوراپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیے،اپنے بھائیوں، پر انفرادی کوشش کیجئے اور انہیں اپنے بچوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔اس سے جہاں ہر طرف عِلْمِ دین کی روشنی پھیلے گی اور جہالت کے اندھیرےدُور ہوں گے وہیں آپ کے لیے بھی صدقۂ جاریہ کاسلسلہ ہو جائے گا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ

علم سیکھنے کےمدنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!بیان کو  اختتام کی طرف لاتے ہوئے عِلْم سیکھنے کے بارے میں چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے: (1)فرمایا:جو علم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا