Book Name:Makkah Aur Hajj Kay Fazail

( مشکاۃ المصابیح ، کتاب المناسک،الفصل الثالث،۱/۴۷۲،حدیث:۲۵۳۸)

 .3ارشادفرمایا:حج کیا کرو!کیو نکہ حج  گُناہو ں کواِ س طرح دھو دیتا ہےجیسے پانی میل کودھودیتا ہے۔

 (معجم اوسط ، من   اسمہ القاسم، ۳ / ۴۱۶،حدیث:۴۹۹۷)

 .4ارشاد فرمایا:حاجی اپنےگھر والوں میں سے400(مُسلمانوں)کی شَفَاعت کرےگااورگناہوں سے ایسا نِکل جائے گا جیسے اُس دن کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔(کنزالعمال ، حرف الحاء،کتاب الحج والعمرۃ،الفصل الاول فی فضائل الحج، الجزء: ۵، ۳/۷، حدیث: ۱۱۸۳۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری  اسلامى بہنو!آپ نے سُنا! ربّ کریم  حج کرنے والوں پر کتنا مہربان ہے  اور ان پر کیسی کیسی نوازشیں فرماتا ہے، ان  کے گناہوں کو معاف  فرماتاہے ،انہیں مغفرت کے پروانے عطا فرماتا ہے، انہیں چار سو مسلمانوں کی شفاعت کا اختیار عطا فرماتا ہے۔ اور جو حج کے ارادے سے نکلے اور  فوت ہوجائے تو اس کیلیے قیامت تک حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ یقیناً حج کی سعادت پانے والی رب کی رضا حاصل کرنے کی کوشش  میں لگی  رہتی ہے۔ حج کی سعادت پانے والیرحمتوں اور برکتوں کے سائے میں ہوتی ہے، حج کی سعادت پانے والیاللہپاک کی امان میں ہوتی ہے، حج کی سعادت پانے والی اپنی نیکیوں میں خوب اضافہ کرواتی ہے، حج کی سعادت پانے والی شیطان کے چنگل سے نکل جاتی ہے، حج کی سعادت پانے والی اپنے گناہوں کی بخشش کا سامان کرتی  ہے، حج کی سعادت پانے والی گویارحمتِ الٰہی میں غوطے لگاتی ہے، حج کی سعادت پانے والی کعبہ شریف کے پرنور نظاروں سے آنکھوں کو ٹھنڈا کرتی ہے، حج کی سعادت پانے والی قدم قدم پر نیکوں کی یادیں تازہ کرتی ہے، حج کی سعادت پانے والی اللہ پاک کے  نیک