Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

مُسَلمان  ہو جانے کے بعد کہا:میرے پیچھے سَعْد بن مُعاذ ہے،اگر اُس نے تُم دونوں کی بات مان لی تو میری ساری قَوْم تُمہاری بات مان لے گی،میں اُسے اَبھی تُمہارے پاس بھیجتا ہوں۔یہ کہہ کر آپ وہاں سے سِیدھے سَعد بن مُعاذ کے پاس پہنچے اور اُن کو اُن دونوں مُبَلِّغِین کے پاس جانے پر راضی کر لیا۔سَعْد بن مُعاذ نے آتے ہی دونوں صاحِبان کو بُرا بھلا کہنا شُروع کردیا۔

 حضرتِ سَیِّدُنا مُصْعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے(اِنْفِرادی کوشِش کا آغاز کرتے ہوئے)اِنہیں بھی نَرْمی اور مِٹھاس کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت سُننے کیلئے آمادہ کر لِیا اِس پر وہ اپنا نیزہ زمین پر گاڑ کر اُن کے قریب بیٹھ گئے۔حضرتِ سَیِّدُنا مُصعَبْ بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اِن پر بھی اِسلام کی خُوبیوں سے مالا مال مَدَنی پُھول پیش کئے اورسُوْرَۂ زُخْرُف کی اِبتِدائی آیات پڑھ کر سُنائیں۔آیاتِ قُرآنِیَہ تاثیر کا تِیر بن کر اُن کے دل میں پَیوَسْت ہو گئیں اور وہ بھی دائرۂ اِسلام میں داخِل ہو گئے۔اِسلام آوَری کے بعد حضرتِ سَیِّدُناسَعْد بِن مُعاذ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنی قَوْم کی طرف لوٹے اور اُن سے فرمایا:تُم میرے بارے میں کِیا رائے رکھتے ہو؟سب نے ایک زَبان ہوکر کہا:آپ ہمارے سَردار ہیں اور آپ کی رائے دُرُست اوربلند خیال ہوتی ہے۔

حضرتِ سَیِّدُناسَعْد بِن مُعاذ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا:بس پھرمُجھ پرتُمہارے مَردوں اور عَوْرَتوں سے اُس وَقت تک بات کرنی حرام ہے جب تک تُم اللہ کریم اور اُس کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر اِیمان نہیں لے آتے۔رَاوِی فرماتے ہیں:خُدا پاک کی قَسَم!شام نہیں ہونے پائی تھی کہ اُس قبیلے کے تمام مَرْد وعَوْرت مُسَلمان  ہوچکے تھے۔(البدایۃ والنہایۃ،باب بدء اسلام الانصار،۲ /۵۲۷ تا۵۲۹ملخصاً)

سارا قَبِیْلَہ اِیماں لایا میٹھے بول کی بَرَکت سے

بنتے کام بگڑ جاتے ہیں سُن لو بے جا شِدَّت سے