Jhoot Ki Badboo

Book Name:Jhoot Ki Badboo

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! جھوٹ گناہِ کبیرہ،حرام اورجہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔آئیے! آج ہم جھوٹ کی مَذَمَّت پر آیات و احادیث اور عبرت ناک واقعات سنتی ہیں۔پہلےایک عبرت ناک حکایت سُنئے ،چنانچہ

زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی اندھی ہوگئی

 اَرْوٰی نامی ایک عورت نے حضرت سیِّدُنا سعید بن زیدرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے گھر کے بعض حصے کے بارے میں جھگڑا کیا۔آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے ارشاد فرمایا: یہ زمین اسی کو دے دو،میں نے رسو لِ اَنور صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سنا ہے: جس شخص نے ایک بالشت زمین بھی نا انصافی کرتے ہوئےلی، قیامت کے دن اس کے گلے میں سات(7) زمینوں کا ہار ڈالا جائے گا۔اس کے بعدآپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے دُعا فرمائی: اےاللہ پاک!اگر یہ جھوٹی ہے  تو اس کو اندھا (Blind)کردے اور اس کی قبر اسی گھر میں بنادے۔راوی کہتے