Jhoot Ki Badboo

Book Name:Jhoot Ki Badboo

ہماری تربیت کرتے تھے۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو!قُربان جائیے!شَیْخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت،بانیِ  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مَدَنی سوچ پر!آپ اِصلاحِ اُمّت کے درد میں کس کس انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیں،ہرشعبے سے وابستہ افرادکو وقتاً فوقتاً مَدَنی تربیت و رہنما اُصولوں سے نوازتے رہتے ہیں،جی ہاں!اِسی موضوع یعنی”جھوٹ“کی مثال لے لیجئے، کتب و رسائل اورمَدَنی مذاکروں میں اس موضوع پر مَدَنی تربیت فرمانے کے ساتھ ساتھ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے44صفحات پر مُشتمل بہت ہی معلوماتی رِسالہ اُمّتِ مُسْلِمَہ کوعطافرمایا ہے،یہ ایسا رِسالہ ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیےبھی اِس میں بہت ہی پیارے انداز میں مَدَنی تربیت کی گئی ہے۔جی ہاں!اِس رِسالے کا نام ہے”جھوٹا چور“۔یہ رِسالہبچوں کی سچی کہانیاںمیں سے چوتھا رِسالہ ہے،اِس رِسالے میں آپ پڑھ سکیں  گی : جھوٹے چورکو کیسی سزا ملی؟،ٹیڑھی لاٹھی والا جھوٹا چورکون تھا؟،جھوٹ بولنے والوں کے بچے سُؤرکیسے بن گئے؟،جھوٹا دوزخ کے اندر کس شکل میں جائے گا،جھوٹا خواب سُنانے کا کیا انجام ہے؟،سچ بولنے والےچرواہے(یعنی بکریاں چرانے والے)کوکیسی برکتیں ملیں، سچ بولنے سے جان کیسے بچی؟،بچوں کےجھوٹ کی24مثالیں،بچوں بڑوں سب کے لیے کارآمد(یعنی کام آنے والے)مَدَنی پھول وغیرہ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جھوٹے خواب بیان کرنا