Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

بہائیے، ٭آنسو بہانے ہوں تو قیامت کے ہولناک مراحل کویاد کر کے آنسو بہائیے، ٭آنسو بہانے ہوں تو یہ سوچ کر آنسو بہائیں کہ بروزِ محشر ہم اپنے ایک ایک عمل کا حساب کس طرح دے سکیں  گی ؟ ٭آنسو بہانے ہوں تو یہ سوچ کر آنسو بہائیے کہ کل محشر  کی گرمی اور تپش کو ہم کیسے برداشت کریں گی ؟ ٭آنسو بہانے ہوں تو یہ سوچ کر آنسو بہائیے کہ بروزِ محشر تلوار سے زیادہ تیزاور بال سے باریک پل صراط کیسے پار کریں گی؟ ٭آنسو بہانے ہوں تو یہ سوچ کر آنسو بہائیں کہ ہمارا خاتمہ ایمان پر ہوگا یا نہیں؟ اَلْغَرَض! فکرِ آخرت میں بے قرار ہو کر آنسو بہائیے۔

خوفِ خدا میں رونے کی عادت بنائیں

آئیے! فکرِ آخرت میں آنسو بہانے کی ترغیب پر دو احادیثِ طیبہ سنتی ہیں:

 (1فرمایا: قیامت کے دن سب آنکھیں رونے والی ہوں گی مگر تین آنکھیں نہیں روئیں گی، ان میں سے ایک وہ ہوگی جو  خوفِ خدا سے روئی ہوگی۔ (کنز العمال ،کتاب المواعظ، ۸/۳۵۶، حدیث:۴۳۳۵۰)

 (2فرمایا: اے لوگو !رویا کرو اور اگر نہ ہو سکے تو رونے کی کوشِش کیا کرو کیونکہ جہنَّم میں جہنّمی روئیں گے،یہاں تک کہ اُن کے آنسو ان کے چِہروں پر ایسے بہیں گے گویا وہ نالیاں ہیں،جب آنسو ختم ہوجائیں گے تو خون بہنے لگے گااور آنکھیں زخمی ہو جائیں گی۔(شرحُ السّنۃ للبغوی ج۷ ص ۵۶۵ حدیث۴۳۱۴)

ہم اللہ پاک کی بارگاہ میں جہنم سے پناہ مانگتی ہیں۔ آئیے! خوفِ خدا میں رونے سے متعلق بزرگانِ دین کے تین اقوال بھی سن لیجئے!

 (3حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں:رویا کرو! اگر رونا نہ آئے تو رونے کی