Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

کی حالت میں روتے رہے اور اللہ  پاک سے حیاکے سبب آسمان کی طرف اپنا سرنہ اٹھایا۔ اتنا زیادہ رونے کی وجہ سے  آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے آنسوؤں سے گھاس (Grass)اُگ آئی اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے سرکو ڈھانپ لیا۔(حکایتیں اور نصیحتیں، ص۱۳۵ بتغیر)

٭ حضرتِ سَیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَامکے بارے میں مروی ہے کہ یہ جب نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو خوفِ خدا کے سبب اِس قَدَرگِریہ و زاری فرماتے(یعنی روتے)کہ ایک مِیل کے فاصِلے سے ان کے سینے میں ہونے والی گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی۔ (اِحیاءُ الْعُلوم، ۴/۲۲۶)

٭ حضرتِ سیِّدُناعیسٰی رُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَام  کی عادت تھی کہ جب کوئی نصیحت آموز واقعہ سنتے تو اس  طرح روتے جس طرح   کوئی عورت بچہ فوت ہوجانے  پر روتی ہے۔(اللہ  والوں کی باتیں، ۵/۴۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” ماہانہ مدنی حلقہ“

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!  انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا خوفِ خدا میں ڈوبے رہنا اور اس میں اشک بہانا مرحبا۔ ہمیں بھی خود میں خوفِ خدا پیدا کرنا چاہیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی جہاں اور بے شمار بہاریں ہیں وہیں ایک بہار یہ بھی ہے کہ یہی مدنی ماحول خوفِ خدا  میں رونا نصیب کرتا ہے۔ یہی مدنی ماحول فکرِ آخرت میں بے قراری کی کیفیت پیدا کرتا ہے۔ یہی مدنی ماحول قبر و آخرت کی یاد دل میں پیدا کرتا ہے۔ یہی مدنی ماحول غمِ مدینہ اور عشقِ رسول میں اشکباری کا خوگر بناتا ہے۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیےاور ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے ، ذیلی حلقےکے8 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”  ماہانہ  مدنی حلقہ“  بھی ہے، ہر ماہ کی تیسری