Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  اِنْ شَآءَ اللہآج  کے بیان میں ہم خوفِ خدا میں رونے کی اَہَمیَّت کے بارے میں سنیں گی۔ خوفِ خدا میں رونا کتنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے اس پر ایک ایمان افروز حِکایت بیان کی جائے گی۔ خوفِ خدا کہتے کسے ہیں اس بارے میں بھی سنیں گی۔ خَوفِ خدا میں رونے کی ترغیب پر کچھ روایات بھی بیان کی جائیں گی۔ یقیناً خَوفِ خدا میں رونا سعادت کی بات ہے مگر محض آنسو بہانے کے طبّی فوائد بھی ہیں وہ بھی پیش کئے جائیں گے۔ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور اولیائے کرام خَوفِ خدا میں کیسی گِریہ و زاری فرماتے تھے اس کے بھی کچھ واقعات بیان ہوں گے۔ اللہ کرے کہ ہم دلجمعی اور اوّل تا آخر اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سننے کی سعادت حاصل کریں۔آیئے ایک ایمان افروز حکایت ملاحظہ فرمایئے!

ایک قطرے کی وجہ سے جہنم سے آزادی

مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”خوفِ خدا“ کے صفحہ 142 پر ہے : قِیامت کے دن ایک شَخْص  کو بارگاہِ خداوندی میں لایا جائے گا۔  اُسے اُس کا اَعمال نامہ دیا جائے گا تو وہ اس میں کثیر گناہ پائے گا ۔ پھر عَرْض