Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

دروازے پر رجب کے مہینے کے دن لکھے ہوئے ہیں۔اگر کوئی شخص رجَبَ میں ایک روزہ رکھے اور اُسے پرہیزگاری سے پورا کرے تو وہ دروازہ اور وہ(روزے والا)دن اس بندے کیلئے اللہ پاک سے مغفِرت طلب کریں گے اور عرض کریں گے:یااللہ!اِ س بندے کو بخش دے۔ جبکہ  اللہ پاک کے حبیب، ہر عیب سے پاک نبی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذِیشان ہے:رجَب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت )کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے ، سو برس کی شب بیداری کی اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔(شُعَبُ الْاِیْمَان، ۳/۳۷۴، حدیث:۳۸۱۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رونے کی طبی فوائد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!  ہم خوفِ خدا میں رونے کی اہمیت کے بارے میں سن رہی تھیں ۔ جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ رونے کے بھی کئی فوائد ہیں۔ آئیے آنسو بہانے کے کچھ طبی فوائد سنتی  ہیں: ٭ماہرین کے مطابق وہ پانی جو آنسوؤں کی صورت میں آنکھوں سے نکلتا ہے ، آنکھ سے نکلنے والے دیگر پانیوں(Waters)  سے مختلف ہوتا ہے۔ ٭تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر شخص کو ہفتے میں کم از کم ایک بار پندرہ (15)(Fifteen)منٹ تک رونا چاہیے۔ ٭ہفتے میں ایک بارکا  رونا  دماغی  صلاحیتوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ ٭ماہرین کا کہنا ہے کہ آنسو انسانی جسم میں موجود کولیسٹرول (Cholesterol)کو کم کرتے ہیں۔ ٭بوجھل طبیعت میں بہنے والے آنسو ذہنی دباؤ کا خاتمہ کرتے  ہیں جس سے بلڈ پریشر(Blood pressure)، شوگر (Sugar)اور دل کے امراض (Heart diseases) لاحق نہیں ہوتے۔ ٭ آنسوؤں کو روکنے سے آنکھوں میں ڈی ہائیڈریشن ہوجاتی ہے جس سے بینائی