Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

       حضرت سیِّدُناحبیب نجّاررَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ رات بھر عبادت کرتے، دن بھر روزہ رکھتے اور افطار کیلئے  جو کھاناحاضرکیا جاتاوہ بھی دوسروں میں تقسیم فرما دیتے اور خود ساری رات بُھوکے ہی قیام میں گزار دیتے۔جب صبح کاوقت قریب آتا توعاجزی وانکساری کے ساتھ بارگاہِ الٰہی میں  عرض (دعا) کرتے:میں غفلت کےسمندروں میں ڈُوبارہااور گناہ کےمیدانوں میں چلتا رہا۔یاالٰہی! یہ تیرا ذلیل، گنہگار اوربیما ر بندہ تیرے کرم کے دروازے پر حاضر ہے اور تجھ سے پناہ کا طلب گار ہے۔(الروض الفائق،باب  فی النزیہ و ذکر الصالحین،ص ۲۴۶ ملخصاً)

اگر میزاں پہ پیشی ہوگئی تو ہائے! بربادی!                          گناہوں کے سِواکیا میر ے نامے میں بھلا نکلے

کرم سے اُس گھڑی سرکار! پردہ آپ رکھ لینا                   سَرمَحْشَر مِرے عیبوں کا جس دم تذکِرہ نکلے

 (وسائلِ بخشش مرمم ،ص۴۳۰)

            پیارے پیارے اسلامی بھائیو!سُناآپ نے !ہمارے بزرگانِ دِین عبادتِ الٰہی  کا کس قدر شوق وجذبہ رکھتے تھے اور کثرت سے عبادت کرنے کےبعدبھیاللہکریم  کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کرتے ہوئےاس کی قبولیت کی دعائیں کرتے تھے، ٭ہمیں بھی اللہپاک کی خوب عبادت کرکے رِضائےالٰہی  حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے،٭ہمیں بھی  اللہ پاک عبادت کر کے قبر کی روشنی کا سامان کرنا چاہئے ،٭ ہمیں بھی  اللہ پاک عبادت کر کے روز ِمحشر کی گرمی سے بچنے کا سامان کرنا چاہئے ،٭ ہمیں بھی  اللہ پاک عبادت کر کے میزان میں نیکیوں کے پلڑے کو بھاری کرنے کا کچھ سامان کرنا چاہئے ،٭ ہمیں بھی  اللہ پاک  عبادت کر کے پُل صراط کو پار کر سکنے کا سامان کرنا چاہئے ،٭ ہمیں بھی  اللہ پاک کی عبادت کر کے جنّت کے بلند درجات کے حصول کا سامان کرنا چاہیے ۔