Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

اورقافلے کالُوٹاہوامال واپس کر دیا۔(بہجۃالاسرار،ذکرطریقہ،ص،۱۶۸ملخصا)

مشغول جو رہتا ہے،ماں باپ کی خدمت میں                                  اللہ کی رحمت سے،جاتا ہے وہ جنّت میں

ماں باپ کو اِیذا جو،دیتا ہے شرارت سے                                         جاتا ہے وہ دوزخ میں،اعمال کی شامت سے

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ غوثِ اعظم!سُناآپ نے!حضورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےجب اپنی والدہ محترمہ  کی کہی ہوئی نصیحت پرعمل کیاتواللہپاک نےساری زندگی ڈاکے ڈالنے والوں کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی،لیکن افسوس!فی زمانہعلمِ دِین سے دُوری کےسبب ایسے نادانوں کی بھی ایک تعدادہے جو ماں باپ  کو طرح طرح کی تکلیفیں دیتے ہیں ،جو والدین کے ساتھ بات بات پر لڑائی جھگڑا کرتے ہیں،والدین کو خوش کرنےکےبجائےاپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے لگ کرماں باپ کو داؤپر لگادیتے ہیں،جہاں اپنی مرضی ہووہاں جائزوناجائز طریقے سےماں باپ کوزبردستی منوانے کی کوشش کرتے ہیں،مثلاً   

کوئی کہتا ہے!میں نے فُلاں جگہ ہی شادی کرنی ہے،میرے ماں باپ کوکیا پتہ،بس میری ہی مرضی چلے گی،جو میں جانتاہوں،میرے ماں باپ نہیں جانتے۔

کوئی کہتا ہے!میرے دوست کے پاس تو قِیمتی موبائل (Expencive Mobile)ہے جبکہ میرے پاس سادہ موبائل بھی نہیں ،کیا میرازمانے میں جینے کا کوئی حق نہیں؟

کوئی کہتاہے!میرےاسکول/کالج کےطلبہ(Students)سیروتفریح کےلیےمختلف تفریحی مقامات پرجاتے ہیں،آزادانہ گُھومتےپھرتےہیں،مگر میرےباپ کومیراکوئی اِحساس نہیں،آخرمیرے بھی کوئی جذبات ہیں،کیا میں صِرف گھر کی چاردِیواری ہی میں قید رہوں؟۔