Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

Book Name:Bazurgan-e-Deen Ka Jazba-e-Islah-e-Ummat

پررَکھ کر نیکی کی دَعْوَت ديا كرتے تھے۔اِس حِکایت سے یہ مدنی پھول بھی مِلا کہ شَخصیّات مثلاًبڑے بڑے تاجران،مِل مالکان(Mill Owners)ڈاکٹرز(Docters)،پروفیسرز(Professers)،ایسی بڑی ذِمَّہ داریوں پر فائز لوگ جن کی بات کو اَہَمِّیَّت دی جاتی ہے،خاندانوں،قبیلوں کے بڑے سرداروں،مالداروں،مختلف اِداروں اورمختلف شعبہ جات سے تَعَلُّق رکھنے والے ایسے بڑے افراد جن کی بات مانی جاتی ہے،ان پر اِنفِرادی کوشِش کے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں جیسا کہ قَبِیْلَۂ بَنُواَ سْلَم کےدو(2)سَرداروں پر جب اِنفِرادی کوشِش کی گئی تو اُنہوں نے”نیکی کی دَعْوَت“ قَبول کرکے اِسلام کے دامَن سے وابَسْتَگی کے بعد اپنے سارے قَبیلے کو مُسَلمان  کرلِیا۔

مُبَلِّغ کوچاہئے کہ جب ایک بار کسی”شَخْصِیَّت“سے مِل لے تو کَم اَز کَم اُتنے عَرْصے تک اُس سے رابِطے میں رہے، جب تک اُسے مَدَنی قافِلوں میں سَفَر کا عادی بنا کر دُوسروں کو مَدَنی قافِلے کا مُسَافِر بنانے والا نہ بنا دے۔وہ خودبھی ”مسجدبھروتحریک“ کاحِصَّہ بن کر نیکیاں کرنے بلکہ دُوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے والا بن جائے۔وہ خود بھی مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے اوردُوسروں کوبھی اِس کی ترغیب دِلانے والا بن جائے۔ہر نئے اِسلامی بھائی سے بھی رابِطے کا یہی اَنداز ہونا چاہئے، عارِضی طور پر ہاتھ مِلا کر،صِرْف رَسْمِی گفتگو کرلینے کو کافی نہ سمجھاجائے۔خبردار!کسی”شَخْصِیَّت‘‘سے اپنے ذَاتی کام نہ نِکلوائے،نوکَری،کاروبار یا قَرْض وغیرہ کی ترکیب نہ بنائے،بلکہ اِجتِماع کی حاضِری اور مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے اِنفِرادی کوشِش کرتا رہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!بِگڑے ہُوئے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش کرنایعنی