Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

تووہ بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتاہےاوراسےبےانتہاافسوس ہوتاہےاورنبیِ اکرم،نورِ مجسمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےاس فرمان:اَلنَّاسُ نِیَامٌ فَاِذَامَاتُوْا اِنْتَبَھُوْا۔یعنی لوگ سوئے ہوئے ہیں جب مرجائیں گے تو بیدارہوجائیں گے۔کا بھی یہی مطلب ہے۔ (حلیۃ الاولیاء،سفیان ثوری،۷/۵۴، حدیث:۹۵۷۶) (لباب الاحیاء ،ص۲۴)

علمِ دِین سیکھنے کا ذہن بنانے کے لئے اِس پُرفتن دَورمیں ”مدنی چینل“بہت بڑامعاون و مددگارہے،٭مدنی چینل پرچلنے والے علمِ دِین سے مالامال مختلف سلسلے عِلمِ دِین سیکھنے کا شوق پیداکریں گے،ہفتہ وارمدنی مذاکرہ خودبھی پابندی سے دیکھیں اوراپنے گھروالو ں کو بھی دِکھائیں،ا س سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا،٭ہفتہ وارمدنی رِسالے کے مطالعے کا معمول بنا لیں،اس  کی برکت سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا٭ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعہ کی برکت سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا۔٭دعوتِ اِسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net)کاوِزٹ کیجئے،سینکڑوں موضوعات پرسُنّتوں بھرے بیانات (آڈیو/ویڈیو)،مدنی مذاکرے دیکھنے سُننے،علمِ دِین سے مالامال کتب و رسائل کے مطالعے کی برکت سے علمِ دِین سیکھنے کا شوق پیداہوگا۔٭مدنی قافلوں میں سفرکی برکت سے علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا۔٭جامعۃ المدینہ(للبنین)میں پڑھنے کی بَرَکت سےعلمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا ٭مدرسۃ المدینہ (للبنین و للبنات)کی برکت سے  بچوں اور بچیوں میں علمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوگا٭مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی برکت سے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں میں بھی  علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی بَرَکت سےاسلامی بہنوں میں بھی علم دِین سیکھنے کا شوق پیدا ہوگا ٭جو کسی وجہ سے اگر وقت نہیں دے سکتے تو وہ آن لائن کورسز کرنے کی سعادت حاصل کریں ،اِنْ شَآءَ اللہ ان میں بھیعلمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد