Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

www.dawateislami.net سے آپ ان کہانیوں کو پڑھ بھی سکتے ہیں، ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور اس کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔ ان رسائل کے نام یہ ہیں (1) نور والا چہرہ (2) فرعون کا خواب (3) بیٹا ہو تو ایسا (4) جھوٹا چور۔"اولاد کے حقوق" پر مبنی دلچسپ سوال جواب بھی اسی ویب سائٹ اورمیموری کارڈ(Memory Card) بنام فیضانِ مدنی مذاکرہ نمبر8سےدیکھےاور مدنی مُنّوں کو دِکھائے جاسکتے ہیں۔

اے کاش! بچوں کو جِنّوں اور بھُوتوں کی کہانیاں پڑھانے یا سنانے کے بجائے ہم یہ سچی اسلامی کہانیاں بچوں کو پڑھائیں یا سنائیں، اِنْ شَآءَ اللہہم دیکھیں گے کہ ہمارے بچے مدنی ماحول میں ڈَھلتے چلے جائیں گے۔ آئیے سب مل کر بارگاہِ مُصطفےٰ میں اِستغاثہ پیش کرتے ہیں:

مِرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ

اِنہیں خُلد میں بسانا مَدنی مدینے والے

مِرے جس قَدَر ہیں اَحباب انہیں کردیں شاہ بیتاب

ملے عِشق کا خزانہ مَدنی مدینے والے

مِری آنیوالی نسلیں ترے عشق ہی میں مچلیں

انہیں نیک تُو بنانا مَدنی مدینے والے

(وسائلِ بخشش ، ص٤٢٩)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اپنی وِلایَت کا عِلْم ہونا