Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

کی مدنی تربیت بھی ہو اور وہ شروع سے ہی اللہ اللہ اللہ کرنے والے بن جائیں۔

توجہ کے ساتھ سُنیے وہ مدنی طریقہ کون سا ہے؟جی ہاں!وہ مدنی طریقہ ہے مدنی چینل!!!ہم میں سے اِس وقت کئی ایسے عاشقانِ رسول ہو ں گے کہ جن کے گھروں میں مدنی چینل چلنے کی برکت سے بہت ساری برکتیں ملنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی مدنی تربیت بھی ہوئی ہوگی،جس گھر میں ابھی تک مدنی چینل نہیں چلایاکبھی کبھی چلتاہے ،وہ گھر والے بھی ایک بارمدنی چینل آن کرکے تو دیکھیں ،اِس میں آخر وہ کونسی چیز ہے جس کی برکت سے اِتنی ساری برکتیں ملتی ہیں،آپ جب بھی مدنی چینل آن کریں گے یاتوتلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوگی،یانعتِ مصطفےٰ کے  ترانے گُونج رہے ہوں گے،کبھی حلال وحرام کے مسئلے بیان ہو رہے ہوں گے،کبھی سُنّتوں بھرے بیان کے ذریعے نیکی کی دعوت دی جارہی ہوگی ،اَلْغَرَض! مدنی چینل ہروقت(دن ہویا رات) ہمیں اورہمارے بچوں کو کوئی نہ کوئی نیکی کی بات بتائے گا،اچھی چیز سکھائے گا،ہم ایک بارگھر میں مدنی چینل آن تو کریں،اگرکسی عَلاقے میں مدنی چینل چلنے کے حوالے سے کوئی مسئلہ(Problem) ہوتومتعلقہ شعبے کے ذِمہ داران سے رابطہ کرکے اِس کاحل بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عؔطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچوں کی مدنی تربیت کے لئے بچوں کی سچی کہانیاں لکھی ہیں، جس میں بہت ہی پیارے پیارے عنوان ہیں، انداز بھی بہت آسان رکھا ہے تا کہ بچے بآسانی سمجھ سکیں،ساتھ میں جگہ جگہ خاکے بنائے گئے ہیں تا کہ بچوں کے لئے کشش ہو، بچوں کی یہ کہانیاں مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے اور اگر ویب سائٹ سے پڑھنا چاہیں تو دعوت ِ اسلامی کی ویب سائٹ