Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

لیتے رہیں۔12 مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مدنی کام”چوک درس“بھی ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ٭چوک دَرْس مُسَلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذریعہ ہے٭چوک دَرْس بے نمازیوں کو نمازی بناتا ہے٭چوک دَرْس مسجدوں سے دُور رہنے والوں کو مسجدوں سے قریب کرتا ہے٭چوک دَرْس کی برکت سے نیکیوں میں رَغْبَت پیدا ہوتی ہے٭چوک درس کی برکت سے علاقے میں مدنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں٭چوک دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،اَجْرو ثَواب کاکام ہےچنانچہ

نبیِّ اکرم،نورِ مجسّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:جوشخص میری اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائے،تا کہ اس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سےبد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔([1])

آئیے!بطورِ ترغیب چوک درس کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں چنانچہ

چوک درس کی بَرَکت سے سُدھر گیا

          لائنز ایریا(بابُ المدینہ کراچی)کےایک اسلامی بھائی کی گلی(Street) میں کھڑے دعوتِ اسلامی کے ایک باعمامہ اسلامی بھائی اکیلے ہی چوک درس دے رہے تھے،یہ اگرچہ دِین سےعملی طور پراس قدر دُور تھے کہ سبز عمامے والوں کو دیکھ کر بھاگ جاتے تھے مگر نہ جانے کیوں ان اسلامی بھائی کو تنہا درس دیتا دیکھ کر انہیں ترس آ گیا،چُنانچِہ وہ چوک درس میں شریک ہوگئے، چوک درس میں شریک ہونا ہی ان کی اِصلاح کا سبب بن گیا اوروہ بھی مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئے،یہ بیان دیتےوقت اَلْحَمْدُ


 

 



[1]    حلیۃ الاولیاء،۱۰/۴۵، حدیث: ۱۴۴۶۶