Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

اِداروں میں مدنی اِنعامات کا سِلْسِلَہ جاری کرتی اور ہاسٹل میں مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان قائم کرکے ان مُسْتَقْبِل کے مِعْماروں کو تعلیمِ قرآن کی لازوال دولت سے مالامال کرتی اوران کی دِیْنی و اَخْلَاقی تَربِیَت کی ہر مُمکن کوشش کرتی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس شعبے سے وابستہ ہزاروں عاشقانِ رسول کی انفرادی کوشش کی برکت سے اب تک کئی مسلمان گناہوں سےتائب ہوکرنمازی اور سُنّتوں کےعادی بن چکےہیں۔اللہ کریم ”مجلس شعبہ تعلیم“ کو خوب خوب  برکتیں  عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غوثِ پاک کے مُریدوں کے لیے بشارتیں!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پر اللہ پاک کی خاص رحمتوں کا سایہ ہے، وہ لوگ جو آپ کے دامن میں آ جائیں وہ بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے طفیل ان رحمتوں کے حق دار بن جاتے ہیں۔ آئیے اسی بارے میں غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے تین (3)فرمان سنتے ہیں:

(1)چنانچہ شہنشاہِ بغداد ، حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے ایک بَہُت بڑا رجسٹر دیا گیا جس میں  میرے مُصاحِبوں  اور میرے قِیامت تک ہونے والے مُریدوں  کے نام دَرج تھے اورکہا گیا کہ یہ سارے افراد تمہارے حوالے کردئیے گئے ہیں ۔ فرماتے ہیں : میں  نے داروغۂ جہنَّم سے اِستِفسار کیا(یعنی پوچھا):کیا جہنَّم میں  میرا کوئی مُرید بھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا:نہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے مزید فرمایا: مجھے اپنے پروَردگارکی عزّت وجلال  کی قسم! میرا دستِ حمایت میرے مُرید پر اس طرح ہے جس طرح آسمان زمین پر سایہ کئے ہوئے ہے ۔ اگر میرا مُرید اچّھا نہ بھی ہوتو کیا ہوا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں  تو