Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

کہ اللہ   پاک ان کی نسلوں سے اپنے ایسے بندوں کو پیدا فرمائے گا جو صرف اللہپاک کی ہی عبادت کریں گےاورشرک نہیں کریں گے۔)صحیح البخاری ، کتاب بدء الخلق، باب اذا قال احدکم اٰمین...الخ، ۲/۳۸۶، الحدیث:۳۲۳۱)

حَق کی راہ میں پتَّھر کھائے خُوں میں نہائے طائف میں

دِین کا کتنی مِحنَت سے کام آپ نے اے سُلطان کیا

رونا مُصیبت کا مَت رو تُو پیارے نبی کے دیوانے!

کَرب و بلا والے شہزادوں پر بھی تُو نے دھیان دیا

پیارے مُبلِّغ معمولی سی مُشکِل پر گھبراتا ہے

دیکھ حُسین نے دِین کی خاطِر سارا گھر قُربان کیا

(وسائلِ بخشش مرمّم، ص۱۹۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس واقعے سے جہاں سرکارِ نامدار، دوعالم کے مالک و مختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نیکی کی دعوت دینے کا عظیم جذبہ ظاہر ہو رہا ہے۔ وہیں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا کمال حلْم اور عفْوو درگزر بھی ظاہر ہورہا ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مکمل زندگی صبر و تحمل سے لبریز ہے، کافروں نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر  ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے،پتھر برسائے، راہ میں کانٹے بچھائے،جسمِ اطہر پر نجاستیں ڈالیں،  ڈرایا، دھمکایا، گالیاں دِیں،قتل کی سازشیں کیں،مگر کائنات کے آقا،مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی کوئی انتقامی کاروائی نہ کی، خود بھی صبر سے کام لیا اور رہتی دنیا تک اپنے ماننے والوں کو مصائب میں  صبر کی تلقین ارشاد فرمائی۔آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ڈھارس نشان