Book Name:Nabi-e-Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Kay Fazail

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

نبیِّ اکرم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اولادِکرام

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ربیع الاول کا مبارک مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہے، ہر طرف مرحبا یا مصطفے کی دھومیں مچی ہوئی ہیں، پوری دنیا میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضائل و کمالات اور معجزات و خصائص کا ذکرہو رہا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اللہ کریم نے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بیٹوں اور بیٹیوں کی نعمت سے بھی نوازا تھا۔تواسی مناسبت سے آج ہم  اپنے محبوب آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شہزادیوں کا ذکرِ خیر سنیں  گی  اور ان کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں سُننے کی سعادت حاصل کریں گی ۔

یاد رہے!حضور پُر نور،شافعِ یومُ الُّنشور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مقدس اولاد کی تعداد سات