Book Name:Nabi-e-Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Kay Fazail

مچانے میں مصروفِ عمل ہے ،ان میں سے ایک شعبہ”مجلس تقسیم رسائل“بھی ہے۔آپ مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب ومدنی رَسائل اور میموری کارڈزخَرید کر خود بھی تقسیمِ  رسائل کی ترکیب بناسکتی ہیں اوردعوتِ اسلامی کی مجلس”تقسيمِ رسائل“ کی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرکے اپنے مرحومین کے اِیصالِ ثواب کیلئے  مختلف مواقع پر مکتبۃ المدینہ کی   کتب و مدنی رسائل مُفْت تقسیم كرواسکتی ہیں۔اللہ کریم ہمیں تقسیم رسائل جیسے عظیم الشان کارِ خیر میں نہ صرف خود حصہ لینے بلکہ دوسری اسلامی بہنوں  کو بھی تقسیم رسائل کی ترغیب دلانے  کا جذبہ نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خوشبو لگانے  کی سنتیں اور آداب

      میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!آئیے!خوشبو کی سنتیں اور آداب  کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے2فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:مجھے تمہاری دنیا میں تین چیزیں پسند ہیں:(1) خوشبو ،(2)عورتیں اور(3) میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز بنائی گئی۔(المنبھات،ص۲۷)(2)فرمایا:چار(4)چیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں:نکاح،مسواک،حیا اورخوشبو لگانا۔( مشکاۃالمصابیح، کتاب الطہارۃ، باب السواک، ۱/ ۸۸،حدیث:۳۸۲)٭آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبو کا تحفہ رَدّ نہیں فرماتے۔(ترمذی،الشمائل،باب ماجاء فی تعطررسول اللہ،حدیث:۲۱۶،۵/۵۴۰) ٭نَماز میں ربّ کریم سے مُناجات ہے تو اس کے لئے زینت کرناعطر لگانا مُستَحب ہے۔(نیکی کی دعوت، ص۲۰۷)٭آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ عمدہ خوشبو استعمال کرتے اور اسی کی دو سرے لوگو ں کو بھی تلقین فرماتے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)٭ناخوشگوار بو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناپسند فرماتے ۔(سنتیں اور