Book Name:Nabi-e-Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Kay Fazail

فرامین سُننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں ، چنانچہ 

مصروفیت میں بھی تلاوت 

       حضرت سیِّدُناسلمان فارِسیرَضِیَ اللہُ عَنْہُفرماتےہیں! ایک مرتبہ حضراتِ حَسَنَینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما سورہےتھے،آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاان کوپنکھا جھل رہی تھیں اور زبان سےکلامِ الٰہی کی تلاوت جاری تھی۔(سفینۂ نوح، حصّہ دُوُم، ص۳۵ بتغیر ما)

کھانا پکاتے وقت بھی تلاوت

       امیرُالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُفرماتےہیں:سیِّدَہ خاتون ِجنترَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کھانا پکانے(Cooking)کی حالت میں بھی قرآنِ پاک کی تلاوت جاری رکھتیں۔(سفینۂ نوح، حصّہ دُوُم، ص۳۵)

      میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!آپ نے سنا کہ خاتونِ جنّت سیِّدہ فاطِمہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو عبادت و تلاوت کاکس قدَر ذَوق وشو ق تھاکہ دن رات عبادت بجالاتیں اور گھریلومصروفِیّت کےدوران بھی زبان سےقرآنِ کریم کی تلاوت جاری رکھتیں۔افسوس!آج بعض خواتین گھر کے کام کاج کے دوران گانے سنتی ہیں گویا  گانے  باجوں کے بغیر ان کے کام ہی  نہیں ہوتے۔اے کاش ! ہمیں اپنی راتیں عبادت میں بسر کرنے کی سعادت  نصیب ہو جائے۔اے کاش! ہمارا کوئی لمحہ فضول کاموں میں بسر نہ ہو۔اے کاش! ہماری ہر گھڑی ذِکْرودُرُود کے سبب رحمت بھری  گزرے۔ اے کاش! گانے  باجے سننے اور گُنگنانے(Singing)  سے ہمیں نفرت ہو جائےاورہم  گھریلو کاموں میں مشغول ہوں یا سفر میں ہوں  ہر وقت ہمارے لَبوں پر  ذکر و دُرُود اور نعت ِرسول جاری رہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد