Book Name:Imdaad-e-Mustafa

تذکرے ہیں۔کہیںطاقتِ مصطفےٰ  کا بیان ہے توکہیں شُجاعتِ مصطفےٰکے گیت گائے جا رہے ہیں۔کہیں نگاہِ مصطفےٰ کی باتیں ہیں تو کہیںعطائے مصطفےٰ کا بیان ہے ۔کہیں خاندانِ مصطفےٰ  کے چرچے ہیں تو کہیں برکاتِ نبوت کا بیان ہے ۔کہیں معجزاتِ مصطفےٰ کی باتیں ہیں تو کہیں اَخلاقِ مصطفےٰ کا بیان ہے ۔کہیں اِختیاراتِ مصطفےٰ کی باتیں ہیں تو کہیں نوازشاتِ مصطفےٰ کا بیان ہے ۔کہیں ہجرتِ مصطفےٰ کی باتیں ہیں تو کہیں اِستقبالِ مصطفےٰ کا بیان ہے ۔ گویاکہ ذرّہ ذرّہ میلادِ مصطفےٰ کی برکتوں سے اپنا حصہ پارہاہے۔

آئیے!اسی مناسبت سے آج ہم بھی”اِمدادِ مُصْطَفٰے کے واقعات“پر مُشْتَمِل بیان سنیں گے سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ صحابَۂ کرام اور دیگر بزرگانِ دِین رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن مشکل حالات میں کس طرح  رسولِ خدا، شاہِ ارض و سما صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے فریاد کرتے تھے اوراِمدادِ مصطفےٰ سے خالی جھولیاں کیسے بھرتِیں تھیں،یہ سنیں گے۔ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کس طرح اپنے اُمّتیوں کی مدد کرتے ہیں یہ بھی سنیں گے۔ اسی طرح پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  جانوروں کی بھی فریاد سنتے اور امداد کرتے ہیں،اس کے بھی چند واقعات سنیں گے۔اس کے علاوہ اور بھی کئی طرح کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اللہ کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سَیْفُ اللہ  کی فریاد

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضانِ صدیقِ اکبر“کے صفحہ 384 پر