Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

مجلس خُدَّامُ المساجد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اللہ پاک اور اس کے مَدَنی حبیب،حبیبِ لبیب،ہم گناہگاروں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت کو دل میں بسانے اور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے دامنِ کرم سے وابستہ رہنے کے لئے عاشقانِ رسول کا مدنی ماحول ایک بہت بڑی نعمت ہے۔لہٰذا اس مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے اور خدمتِ دین کے کاموں میں دعوتِ اسلامی کا بڑھ چڑھ کرساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش104شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہی ہے۔انہی  میں سے ایک”مجلس خُدَّامُ الْمَسَاجِدبھی ہے،اس شعبے کا قیام شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےاس خواب کی تکمیل ہے کہ اے کاش!ہماری مَساجِد آبادہو جائیں،ان کی رونقیں پلٹ آئیں اور نفس وشیطان کی وجہ سےمخلوق جو اپنے خالقِ حقیقی سےدُورہوچکی ہے، قریب ہوجائے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہمجلس خُدَّامُ الْمَسَاجِد‘‘پرانیمَساجِدآباد کرنےکی کوشش کےساتھ ساتھ نئی مساجدکی تعمیر کے لیےبھی کوشش کرتی رہتی ہے۔اس ضِمن میں مساجد کی تعمیرات وغیرہ کاسلسلہ کسی نہ کسی صورت میں جاری رَہتا ہے۔جن علاقوں یاشہروں میں مَساجدکی ضرورت ہوتی ہے، وہاں مَجلس خدّامُ المساجدکے ذمہ داران،اسعلاقے،شہریا کابینہ کی  مشاورت کےذمہ دار کے ذریعےدارالافتاء اہلسنَّت سےشرعی رہنمائی لے کر جگہ(Plot)کے حُصُول کی کوشش اورمخیّر افراد سے تعمیرات کی ترکیب  کرتے ہیں۔ اللہ کریم”مجلس خُدَّامُ الْمَسَاجِد‘‘کو مزیداستقامت کے ساتھ  یہ نیک کام جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد