Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

گا،یوں تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  تمام مُبارک ہستیوں کا دل و جان سے اَدَب بجالاتے رہے، مگر پیارے آقا،دوعالَم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُعاملے میں تو بہت زیادہ اَدَب کا لحاظ رکھا کرتے تھے،اگر کسی کی تحریر یا گفتگو سے مَعَاذَ اللہحضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بے اَدَبی کا پہلو نکلتا یا کسی لفظ سے شانِ اَقْدس میں کمی کی بُو بھی محسوس ہوتی تو فوراً نصیحت فرماتے،اپنی تحریروں اور نعتیہ  شاعری میں بھی اس قِسَم کے الفاظ استعمال کرنے سے بچتے۔آئیے! اِس ضمن میں دو(2)ایمان افروز واقعات  سنتے ہیں چُنانچہ

اَسمائے مقدَّسہ کا اَدَب

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارےمکتبۃُ المدینہ کی561 صفْحات پر مشتمل کتاب ” ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت“صفْحہ173پر ہے کہ ایک روز سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بھتیجے مولا نا حَسَنَیْن رضا خان صاحب(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ)، اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو  فتوی طلب کرنے والوں کی طرف سے پُوچھے گئے کچھ سوالات سُنا رہے تھے اور جوابات  لکھ رہے تھے ۔ ایک کارڈ پر لفظِ اللہ لکھا گیا ۔اِس پر اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:یا در کھو کہ میں کبھی تین چیزیں کارڈ پر نہیں لکھتا:(1) اِسْمِ جلالت یعنیاللہ(2)محمد اور احمد اور(3)نہ کوئی آیتِ کریمہ،مثلاً اگر رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَلکھنا ہے تو یوں لکھتا ہوں:حُضورِ اَقْدس عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلوٰۃِ وَالسَّلَام یا اِسْمِ جلالت یعنی اللہ لکھنا ہو تو اس کی جگہ مولیٰ تعالیٰ لکھتا ہوں۔([1])

خلافِ اَدَب الفاظ نہ لکھے


 

 



[1]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص۱۷۳ملخصاً