Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

ہیں؟ ارشاد ہوا:ہندوستان میں” بریلی“ کے باشِندے ہیں۔بیداری کے بعد وہ شامی بُزُرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مولانا احمد رضا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تلاش میں ہندوستان کی طرف چل پڑے اور جب وہ بریلی شریف آئے تو اُنہیں معلوم ہوا کہ اُس عاشِقِ رسول کا اُسی روز(یعنی 25 صَفرُالمُظفَّر ۱۳۴۰؁ھ کو) وِصال ہوچُکا تھا، جس روز اُنہوں نے خواب میں سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ کہتے سنا تھا کہ’’ہمیں احمد رضا کا انتظار ہے۔‘‘( ملفوظات ِاعلیٰ حضرت ،ص۳۵-۳۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نام رکھنے کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے! اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ نام رکھنے کے چند مدنی پھول سنتے ہیں:پہلے2فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گےلہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو۔( ابو داود ،کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء ،حدیث ۴۹۴۸،ج۴،ص۳۷۴)(2)انبیاء علیہم السلام کے ناموں پر نام رکھو۔(ابوداود ،کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء ،الحدیث ۴۹۵۰،ج۴،ص۳۷۴)٭بچے کی کنیت رکھنا جائز ہے اور حصول ِ برکت کے لئے بزرگوں کی نسبت سے کنیت رکھنا بہتر ہے مثلاً ابوتراب(یہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کنیت ہے )وغیرہ۔( بہارِ شریعت ،ج۳، حصہ ۱۶،ص۲۱۳ماخوذا)

( اعلان )

نام رکھنے کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد