Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

نام رکھنے کےمدنی پھول

٭عبدالمصطفیٰ،عبدالنبی اور عبدالرسول نام رکھنا بالکل جائز ہے کہ اس سے شرف ِ نسبت(نسبت سے برکت حاصل کرنا) مقصود ہے۔ عبد کے دو معانی ہیں،بندہ اور غلام،اس لئے یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔غلام محمد ، غلام صدیق ، غلام فاروق ، غلام علی ، غلام حسین وغیرہ نام رکھنا جن میں غلام کی نسبت انبیاء(علیہم السلام)وصالحین(نیک بندوں)کی طرف کی گئی ہو ،بالکل جائز ہے ۔  (بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ،ص۲۱۳،ماخوذًا) ٭ محمد بخش ، احمد بخش ، پیر بخش اور اسی قسم کے دوسرے نام رکھنا جس میں نبی یا ولی کے نام کے ساتھ بخش کا لفظ ملا یا گیا ہو، بالکل جائز ہے۔ (بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ،ص۲۱۴)٭طہ،یسین نام بھی نہ رکھے جائیں کہ یہ الفاظ مُقَطَّعَاتِ قُرآنیہ میں سے ہیں جن کے معانی معلوم نہیں۔(بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ،ص۲۱۳)٭جو نام برُے ہوں انہیں بدل کر اچھے نام رکھنے چا ہیے۔(بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ،ص۲۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭قبرستان میں داخل ہوتے وقت کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”قبرستان میں داخل ہوتے وقت  کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دُعایہ ہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَااَھْلَ الْقُبُوْرِ،یَغْفِرُ اﷲُ لَنَا وَلَکُمْ، اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَثَرِ۔

(ترمذی،کتاب الجائز،باب مایقول الرجل اِذادخل المقابر،۲/۳۲۹ ،حدیث:۱۰۵۵)

   ترجمہ:اے قبر والو!تم پر سلام ہو،اﷲکریم ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے،تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔(خزینۂ رحمت ،ص ۱۷۷)