Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

وابستہ رہئے اور مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سُنّتوں کی دھومیں مچانے کے لئے12،12دن اور ایک،ایک ماہ کےمدنی قافلے راہِ خدا میں سفر کرتے رہتے ہیں،خوش نصیب عاشقانِ رسول ان  مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں اور اس کی خوب خوب برکتیں پاتے ہیں،ان مَدَنی قافِلوں میں سفرکی بَرَکت سے اب تک کئی لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ٭مَدَنی قافلوں کی برکت سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔٭مَدَنی قافلوں کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْلی اِعتکاف کرنے کی سعادت ملتی ہے۔٭مَدَنی قافلوں کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نماز وں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔٭مَدَنی قافلوں کی بَرَکت سے بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭مَدَنی قافلوں کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭مَدَنی قافلوںکی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔٭مساجدکو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے!حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے،جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔(ابن ماجہ،کتا ب المساجد الخ،با ب لزوم المساجد الخ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰)

 آئیے!بطورِ ترغیب12 دن کے مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنئے،چنانچہ

بیداری میں دیدار ہوگیا۔۔۔۔۔۔کس کا ؟

ایک اسلامی بھائی نے پہلی بار 12 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کی، نواب شاہ ( بابُ الاسلام سندھ) کی ایک مسجِد میں ان کا مَدَنی قافِلہ ٹھہرا۔ نیکیوں کی طرف رغبت کم ہونے کے سبب ان کا دل نہیں لگ رہاتھا۔ ایک دن صحنِ مسجِد میں جَدوَل کے مطابِق سنّتوں بھرا حلقہ قائم تھا کہ دھوپ آگئی ۔ ایک اسلامی بھائی اٹھ کر مسجِد کے اندرونی حصّے میں چلے گئے ۔ کچھ ہی دیر بعد مسجِد کے اندرونی حصّے میں