Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

گُستاخانہ عبارتوں کو دیکھتے ہی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جَھڑی لگ جاتی، دُشمنانِ مُصْطَفٰے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے میں کسی کی ڈانٹ ڈپٹ کو خاطر میں نہ لاتے،اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان و عظمت بیان کرنے میں مشغول رہتےاورساری زندگی گُستاخوں کی طرف سے پیارے مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عزّت و عظمت پر کئے جانے والے حملوں کا سختی سے دِفاع کرتے رہے تاکہ وہ غُصّے میں جَل بُھن کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکو بُرا بھلا کہنا اور لکھنا شُروع کردیں۔جیساکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی تحریر کا خُلاصہ ہے:اِنْ شَآءَ اللہُ الْعَزِیْزْ اپنی ذات پر کئے جانے والے حملوں اور تَنقید بھرے جملوں کی طرف کوئی توجّہ نہ دوں گا، سرکار(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی طرف سے مجھے یہ خدمت سِپُرد ہے کہ عزّتِ سرکار کی حِمایت (یعنی دِفاع )کروں  نہ کہ اپنی،میں  تو خُوش ہوں کہ جتنی دیر مجھے گالیاں  دیتے،بُرا کہتے اور مجھ پر بُہتان لگاتے ہیں،اِتنی دیر مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی(شان میں)بدگوئی اور  عیب جُوئی سے غافل رہتے ہیں،میری آنکھوں کی ٹھنڈک اِس میں ہے کہ میری اور میرے باپ دادا کی عزّت و آبرُو عزّتِ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے ڈھال بنی رہے۔([1])ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:جس کو اللہ(پاک)اور رسول( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی شان میں اَدنیٰ(تھوڑی)سی بھی توہین کرتا پاؤ،اگرچہ وہ تمہارا کیسا ہی پیارا کیوں نہ ہو،فوراً اس سے جُدا ہوجاؤ،جس کو بارگاہِ رسالت میں ذرا بھی گُستاخی کرتا دیکھو،اگرچہ وہ کیسا ہی عظیم بُزرگ کیوں نہ ہو، اسے اپنے اندر سے دودھ کی مکّھی کی طرح نکال کر پھینک دو۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]    فتاویٰ رضویہ،۱۵/ملخصاً

[2]    تعلیماتِ امام احمد رضا بریلوی،ص۵ملخصاً