Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

کتا ب نہ رکھتے۔ حدیث کی شَرْح و وضاحت کے دوران اگر کوئی شَخْص بات کاٹنے کی کوشش کرتا ،تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسخت ناراض ہو جاتے،یہاں تک کہ چہرۂ مُبارک غُصّے کی وجہ سے سُرْخ ہو جاتا۔حدیثِ پاک پڑھاتے وقت پاؤں،زانوپر رکھ کر بیٹھنے کو ناپسند فرماتے۔([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قرآن و حدیث کے اَدَب و اِحْتِرام کا خاص خیال رکھا کریں،قرآن و حدیث اور سُنّتوں بھرے بیانات سُنتے ہوئے بھی بھر پُور توجّہ اور تمام تَر آداب کا خیال رکھتے ہوئے بے اَدَبی اور غفلت و لاپروائی سے بچا کریں۔ یاد رکھئے!اَدَب انسان کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے اور بے اَدَبی اُسے ناکامی اور مَحْرومی کے دلدل میں دھنسا دیتی ہے۔افسوس!آج کل ہر طرف بے اَدَبی کا دَور دَورہ ہے بالخُصُوص مُبارک ناموں اور مُقَدَّس اَوْراق کا اَدَب و اِحْتِرام تو اب تقریباً ختم ہوتا جارہا ہے،بسا اوقات اللہ پاک اور اس کے مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک ناموں اور آیاتِ قرآنیہ والے اَوْراق بیچ راستے بلکہ مَعَاذَ اللہگندی نالیوں تک میں پڑے دکھائی دیتے ہیں،یونہی بعض لوگ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شانِ عظمت نشان میں جان بُوجھ کر یابے توجُّہی کے سبب ایسے ایسے الفاظ  بول جاتے یا لکھ ڈالتے ہیں کہ جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان کے لائق نہیں ہوتے۔اللہ پاک  ہمیں بااَدَب بنائے اور بے اَدَبوں کی صحبت اور اُن کی تحریریں پڑھنے سے محفوظ رکھے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

اعلیٰ حضرت پر اللہ پاک  اور اُس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا خاص کرم تھا اورآپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی تحریر کا انداز اس قدر دلکش ہےکہ خُود اَدَب کو بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پر ناز رہے


 

 



[1]   فیضانِ اعلیٰ حضرت، ص ۲۷۶ ملخصاً