• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • جھوٹ کی تباہ کاریاں arrow icon
    • page 7
    book-logo
    book_icon
    جھوٹ کی تباہ کاریاں
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    وغیرہ) کرنے کی ترغیب دلانا،  مَدَنی قافِلوں میں سفر کروانا،   اُن کے گھروں میں مَدَنی حلقے کی ترکیب کرنا،  اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کروانا،  اُن کی خوشی،  غمی،  بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس مجلس کے مقاصِد میں شامل ہے۔اللہ کریم ”مجلس اِزدِیادِ حُبّ“  کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

                                                                                                                                                                               صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ سچ بولنےسے نہ صِرف اس دُنیا میں ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں بلکہ بندہ جُھوٹ جیسے گُناہ میں مبُتلا ہونے سے بھی بچ جاتا ہے۔اس لیےہمیشہ سچ بولنے کی عادت بنائیے اورجُھوٹ بولنے کی عادت سے جان چُھڑائیے! ۔کیسی ہی مُشْکِل ہو،   بڑی سے بڑی مصیبت آن پڑے،  ہرگز ہرگز جُھوٹ کا سہارا نہ لیجئے اور سچ پر مَضبُوطی سے جَم جائیے ۔اِنْ شَآءَ اللہ دِین ودُنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔آئیے! سچ بولنے  کی برکت پر مشتمل ایک اور ایمان افروز حکایت سنئے اوراس سے حاصل ہونے والے مدنی پھول چنئے،  چنانچہ

    سچ بولنے سے جان بچ گئی

    مَنْقول ہےکہ ایک دن حَجَّاج بن یُوسُف چند قَیدیوں کو قَتْل کروارہا تھا ،  ایک قَیدی اُٹھ کر کہنے لگا:  اے اَمیر! میرا تم پر ایک حق ہے ۔  حَجَّاج نے پُوچھا: وہ کیا؟  کہنے لگا:  ایک دن فُلاں شَخْص تمہیں بُرا بَھلا  کہہ رہا تھا،  تو میں نے تمہارا بچاؤکِیا تھا۔حَجَّاج بولا: اِس کا گواہ کون ہے؟ اُس شَخْص نے کہا:  میں اللہ پاک  کا واسِطہ دےکرکہتا ہوں کہ جس نے وہ گُفْتُگو سُنی تھی وہ گَواہی دے۔ایک دوسرے قَیدی نے اُٹھ کر کہا: ہاں! یہ واقِعہ میر ے سامنے پیش آیا تھا۔  حَجَّاج نے کہا:  پہلے قَیدی کو رِہا کردو،  پھر گواہی دینے والے سے پوچھا: تجھے کیا رُکاوٹ تھی کہ تُونے اُس قَیدی کی طرح میرا بچاؤ نہ کِیا؟  اُس نے سچّائی سے کام لیتے ہوئے کہا: ’’رُکاوٹ یہ تھی کہ میرے دل میں تمہاری پُرانی دُشمنی تھی۔‘‘ حَجَّاج نے کہا: اسے بھی رِہا کردو،   کیونکہ اس نے بڑی ہِمّت کے ساتھ سچ بولا ہے۔

      (وَفیات الاَعْیان لابن خلکان: ۲ / ۲۸،  ازجھوٹا چور،  ص: ۱۹ملخصا)  

    میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!  معلوم ہوا! سچ بولنے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،  کیوں کہ”سانچ کو آنچ نہیں‘‘یعنی سچ بولنے والے کو کوئی خطرہ نہیں،   وہ سَراسَر فائدے میں ہی ہے۔  مگر افسوس ! صَد افسوس!  آج ہمارے مُعاشَرے میں جُھوٹ ایک خطرناک مَرَض کی صُورت اِخْتِیار کرگیا ہے۔مرد ہو یا عورت،  چھوٹا ہو یا بڑا،   اَمِیر ہو یاغَرِیب،   وَزِیر ہو یا اُس کا مشیر،  افسر ہو یاکوئی چَوکیدار،   اَلْغَرَض! مُعاشَرے کا کم و بیش ہر فرد اِس مَرَض کا مریض نَظَر آتا ہے۔  بدقسمتی سے آج کل ایسے مَواقِع پر بھی جھوٹ کا سَہارا لےلِیاجاتا ہے،   جہاں سچ بولنے کی صُورت میں بھی کوئی دُنیوی نُقصان نہیں ہوتا۔

    بچّوں سے جھوٹ بولنا

    اِنہی صُورتوں میں سےا یک،  والِدَین کا اپنے کَم عُمربچوں  سے جُھوٹ بولنابھی ہے۔عُمُوماً دیکھا جاتا ہےکہ والِدَین چھوٹے بچّوں سے اپنی بات مَنْوانے کیلئے طرح طرح کے جُھوٹ بولتےہیں،  مثلاً اِدھرآؤ بیٹا! چیز لے لو،  پھر چلے جانا،   (حالانکہ کچھ دینا نہیں ہوتا) یا چھوٹے بچّے کو بہلانے کیلئےیہ کہنا،  کہ بیٹا چُپ ہوجاؤ ،  ہم تمہیں کِھلونے لاکر دیں  گے (جبکہ حقیقت میں ایسااِرادہ نہیں ہوتا) ۔اسی طرح بات نہ ماننے پر  انہیں ڈرانے کےلیے جُھوٹ بول دینا۔جیسے جلدی سو جاؤ ورنہ بلّی یا  کُتّا آجائے گاوغیرہ وغیرہ۔  یاد رکھئے! اس طرح کے  تمام جُملے جھوٹ کو شامل ہیں اورکہنے والا جہاں خود جھوٹ کے سَبَب

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • بَیان سُننے کی نیّتیں:
    • دُرُودِ پاک کی فضیلت
    • جھوٹ اور آیاتِ کریمہ
    • جھوٹ بولنا چھوڑ دو!
    • ایمان کمزور کردینے والامَرض
    • جھوٹ کی تباہ کاریوں پر مشتمل3احادیثِ مبارکہ
    • جھوٹے شَخْص کو ملنے والے عَذابات
    • جُھوٹا چور:
    • مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں
    • اجتماع کی برکت سے نیک بن گیا
    • مجلس ”اِزدیادِ حُبّ“
    • 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع ‘‘
    • سچ بولنے سے جان بچ گئی
    • بچّوں سے جھوٹ بولنا
    • جُھوٹے القابات لگانا
    • حُبِّ جاہ کی تعریف و آفات
    • غیر سَیِّدکاسادات بننا:
    • مذاق میں جھوٹ بولنا
    • عمامہ باندھنے کی سُنتیں اور آداب
    • دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
    • )1(شبِ جُمعہ کادُرُود
    • )2(تمام گُناہ مُعاف
    • )3(رَحْمت کے ستّر دروازے
    • )4(چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب
    • ) اعلان : (
    • )2(گویا شبِ قدر حاصل کرلی
    • )1( ایک ہزار د ن کی نیکیاں
    • )6(دُرُودِ شَفَاعت
    • )5(قُربِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
    • عمامہ باندھنے کی سُنتیں اور آداب
    • مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلتے وقت کی دعا
    • ٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ (72مدنی انعامات )
    • ٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ (72مدنی انعامات )
    • یومیہ 50مدنی انعامات:
    • قفلِ مدینہ کارکردگی
    • ہفتہ وار8مدنی انعامات
    • دعائے امیر اِہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami